ایک دفعہ میں نے اپنی ممانی سے کہا کہ مجھے دو چیزیں بہت اچھی لگتی ہیں ۔ بچے او پھول تو انہوں نے کہا دوسری ؟
میں جب بھی پھولوں اور بچوں کو دیکھتا ہوں تو ان کے حسن کی وجہ سے ایک عجیب سی گدگدی ہوتی ہے ۔ایک ہیجان سا برپا ہوجاتا ہے کبھی کبھی آنکھیں بھر آتی ہیں، جی چاہتا ہے بہت روؤں دکھ سے نہیں...