نتائج تلاش

  1. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تازہ ترین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ افتخار عارف مہک رہے ہیں جو یہ پُھول لب بہ لب مِری جاں جو تم نہیں ہو تو ، پھر کون ہے سبب مِری جاں اُداسیوں بھری شامیں جہاں سے آتی ہیں ! وہیں سے آئی ہے، یہ ساعتِ طرب مِری جاں مِری کتابیں، مِرا کرب اور مِری آنکھیں ! تمھارے ہجر میں جاگے ہیں سب کے سب مِری جاں تمھارے...
  2. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    جس کا جی چاہے، وہ انگلی پہ نچا لیتا ہے جیسے بازار سے منگوائے ہُوئے لوگ ہیں ہم قتیل شفائی
  3. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    راستے میں جہان پڑتاہے پھر وہ کچّا مکان پڑتا ہے ہجر کے ہیں کئی عِلاج مگر سب سے سستا گُمان پڑتا ہے چار دِن کا ہے مکتبِ ہستی اُس میں بھی اِمتحاں پڑتا ہے فہمی بدایونی
  4. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    یہی شعرہیں مِری سلطنت، اِسی فن میں ہے مجھے عافیت مِرے کاسۂ شب و روز میں، تِرے کام کی کوئی شے نہیں ناصر کاظمی
  5. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    تِرا ہر کمال ہے ظاہری، تِرا ہر خیال ہے سرسری ! کوئی دِل کی بات کرُوں تو کیا، تِرے دِل میں آگ تو ہے نہیں ناصر کاظمی
  6. طارق شاہ

    وہ میرے گھر نہیں آتا میں اُس کے گھر نہیں جاتا - وسیم بریلوی

    روشن چراغ تھے نہ سِتاروں میں نُور تھا فُرقت میں آہِ دِل کا اثر دُور دُور تھا مجھ کو یقینِ وعدۂ فردا ضرُور تھا مشکل یہ آپڑی تھی کہ دل ناصبُور تھا اے آہِ سرد اِس میں تِرا کیا قصُور تھا ٹھنڈا ہو دِل یہ سوزِ محبّت سے دُور تھا پیدا ہُوا ہے جو، مِری ہستی سے اِنقلاب دِل کا کِیا دھرا ہے...
  7. طارق شاہ

    وہ میرے گھر نہیں آتا میں اُس کے گھر نہیں جاتا - وسیم بریلوی

    تڑپتا کِس کو دیکھوگے، جو زندہ ہوں تو سب کچھ ہو بلائے عشق کا مارا کبھی بسمل نہیں ہوتا ثاقب لکھنوی
  8. طارق شاہ

    وہ میرے گھر نہیں آتا میں اُس کے گھر نہیں جاتا - وسیم بریلوی

    بَلا ہے عشق لیکن ہر بشر قابل نہیں ہوتا بہت پہلو ہیں ایسے بھی کہ جن میں دل نہیں ہوتا ثاقب لکھنوی
  9. طارق شاہ

    وہ میرے گھر نہیں آتا میں اُس کے گھر نہیں جاتا - وسیم بریلوی

    دیرپا ہے کِس قدر ثاقب حسینوں کا شباب عمر بھر اپنی جوانی کی قسم کھاتے رہے ثاقب لکھنوی
  10. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    میں تیری راہ میں ہُوں اور کب سے لا پتہ ہُوں سرابِ وصل کے پیچھے کہاں تک آگیا ہُوں مُکمل ہُوں، مگر ہُوں نامکمل سے ہراساں مجسّم ہُوں، مگر پرچھائیوں سے ڈر رہا ہُوں نہیں ہُوں نیست ونا بود وہست وبود تک میں ابھی بیتا نہیں ہے جو، میں اُس کا تذکرہ ہُوں چُھپا ہوں گرد میں، لیکن مِری قیمت وہی ہے...
  11. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    لباسِ عطر میں ملبُوس ہے پری کوئی جھڑی اُتار یہاں بادلوں بھری کوئی دشا دشا سے کسی حُسن کا بُلاوا ہے ادا ادا سے کھنکتی ہے دلبری کوئی گُلِ جہاں کا علاقہ ہے دل کی بیعت ہو کہ خاک زادی کا غمزہ ہے ساحری کوئی اُسی تمنا کے ٹکڑے پہ شب کا بلوہ ہے جسے اُجالنے آئی تھی شاعری کوئی وہ بال کھول کے برآمدے...
  12. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بہترہے لاکھ لُطف و کرَم سے تِرے سِتم اپنے زہے نصیب ، کہ ہُوں یہ سِتم نصیب شیخ ابراہیم ذوق
  13. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کچھ دوستوں نے پُوچھا بتاؤ غزل ہے کیا بےساختہ لبوں پہ تِرا نام آگیا :thumbsup2: بہت ہی خُوب
  14. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    آہ و فُغاں نہ کر جو کھُلے ذوق دل کا حال ہر نالہ اک کلیدِ درِگنجِ راز ہے شیخ محمد ابراہیم ذوق
  15. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    خانہ خرابیاں دلِ بیمارِغم کی دیکھ وہ ہی دوا خراب ہے جو خانہ ساز ہے شیخ محمد ابراہیم ذوق
  16. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    مدّاحِ خالِ رُوئے بُتاں ہُوں مجھے خُدا بخشے تو کیا عجب، کہ وہ نکتہ نواز ہے شیخ محمد ابراہیم ذوق
  17. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    بُت کو بُت، اور خُدا کو جو خُدا کہتے ہیں ہم بھی دیکھیں تو، اُسے دیکھ کے کیا کہتے ہیں داغ دہلوی
  18. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ایک تو حُسن بَلا، اُس پہ بناوٹ آفت گھربگاڑیں گے ہزاروں کے، سنورنے والے داغ دہلوی
  19. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    ہم کیا کریں، اگر نہ تِری آرزو کریں دُنیا میں اور کوئی بھی تیرے سِوا ہے کیا حسرت موہانی
  20. طارق شاہ

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    کیا دن تھے جب نظرمیں خِزاں بھی بہارتھی یوں اپنا گھر بہار میں ویراں نہ تھا کبھی ناصر کاظمی
Top