چھوٹی آنٹی کی بڑی بیٹی عذرا کی شادی تھی۔ سارا خاندان آنٹی کے گھر جمع ہوگیا۔ دن بھر کام کاج ہوتے اور رات بھر ہنگامہ۔ بچوں کی لاٹری نکل آئی ۔ سب کو شادی سے زیادہ اسکول نہ جانے کی خوشی تھی۔ ان دنوں ہماری بڑی ڈیمانڈ تھی۔ ہر ایک ہم سے سامان منگواتا۔ ہم ہر ایک سے اپنا کمیشن طلب کرتے۔ کافی...