لڑکپن میں ایک بار مجھے صوبائی دارالحکومت جانے کا اتفاق ہوا۔ بہار کے تہوار کی آمد آمد تھی اور رواج کے مطابق اس موقع پرسارے تاجر اور کاروباری لوگ پوری تیاری کے ساتھ نذرانے لے کر افسر مالیات کے ہاں جایا کرتے تھے۔ یہ رسم "بہار کا کھیل تماشا" کہلاتی تھی۔ اس روز میں بھی ایک دوست کے ساتھ کھیلتماشا...