میں نے اس پر ہی آپ سے تفصیل سے بات کرنی تھی۔ پھر اگر یہ سارے مسائل ہیں تو کیسے ان کو حل کر پا رہے ہیں؟ کیونکہ آپ اس فیلڈ میں غالبا سکسیس فل بزنس رن کر رہے ہیں۔۔۔ اور نئے آنے والوں کو کیا کہیں گے؟
نیٹفلکس، چیٹ جی پی ٹی اور اس طرح کی اور سروسز کے اکاؤنٹس لے کے آگے شئیر کرتے ہیں۔ کام بس اکاؤنٹ بنانے کا ہی ہے۔ اتنے سالوں میں اتنی ساکھ بن جاتی ہے کہ عوام خود ہی آتی رہتی ہے اور روز کچھ نہ کچھ پیسے اکاؤنٹ میں پیسولی پڑتے رہتے ہیں۔
میں سوالات کے لیے ہمیشہ اوپن ہوں اور یک گونہ خوشی ہوتی ہے۔ اگر کوئی جواب نہیں آتا تو موسٹ سائینٹفک آنسر بھی پتہ ہے: آئی ڈونٹ نو۔ :D تاہم مجھے ذاتی طور پر سوالات کے جوابات دینے کی بجائے مزید سولات نکالنا زیادہ پسند ہے۔ کیونکہ اس سے سوچنے کے نیئ لیولز ان لاک ہوتے ہیں یا اردو میں کہیں تو در وا...
میں آپ کےایسے تقریبا سبھی مراسلہ جات سے بہت زیادہ ریلیٹ کر پاتی ہوں۔ اگرچہ میں نے دس سال کی عمر میں گاؤں چھوڑا، مگر گاؤں نے مجھے کبھی نہ چھوڑا۔ حتی کہ برمنگھم یونیورسٹی میں اپنی انٹروڈکٹری سلائیڈز میں سبھی ملکوں کی عوام کو اپنے ساتھ ساتھ اپنے گاؤں سے بھی انٹروڈیوس کروایا۔ وہ سارے لوک گیت، وہ...
جب پچھلے سبھی سوالات کے جواب ہو جائیں تو پھر یہ تین سوالات :
1) یہ آپ کا پہلا انٹرویو ہے؟ کیسا محسوس کر رہے ہیں؟
2) جملہ مکمل کریں: اک ہم نشیں پردہ نشیں پردہ اٹھا کے بولی-------------
3) کبھی کسی اور سیارے پر جانے کا یا ٹائم ٹریول کا سوچا؟