اس بات پر آپ کوچہ بدر بھی ہو سکتے ہیں۔۔۔۔ اللہ اللہ۔۔۔ کہاں اپنی داد وصول کرنے آنا بار تھا۔۔۔ کہاں آہی گئے ہیں تو سب کے حصے سمیٹتے چلیں والا معاملہ۔۔۔ :p
جی صاحب بہت اچھے ہیں۔ غریبوں کا بہت خیال رکھتے ہیں۔لیکن ایسے "صاحب" سے محفوظ ہی رہا جائے۔ وہ فراز کی نظم ہے نا
"حضور آپ اور نصف شب مرے مکان پر"
اس کا اختتامیہ صاحب کی اچھائی کو خوب بیان کرتا ہے کہ
"حضور چھوڑیے ہم بہت غریب لوگ ہیں"
علاوہ ازیں ناصر کاظمی کا ایک ڈرامہ "سُر کی چھایا" زیر مطالعہ رہا۔ یہ پہلے بھی پڑھا تھا بس یونہی دوبارہ بھی پڑھ لیا۔ اس ڈرامے کی خاص بات اس کے تمام کرداروں کے جملوں یا ڈائیلاگ کا بحر میں ہونا ہے۔