نہ چار سُو نہ کہیں چرخِ ہفتمیں سے مِلا
خِرد کو نُکتۂ توحید شاہِ دیںﷺ سے ملا
جہاں کی دانش و حکمت میں یہ کمال کہاں
شُعورِ زیست مدینے کی سر زمیں سے ملا
بھٹک رہی تھی حقیقت کی جُستجو میں نظر
درِ اِلٰہ مجھے راہِ شاہِ دیںﷺ سے ملا
کِسے خبر تھی کہ ہم کیا ہیں یہ جہاں کیا ہے
یہ راز دولتِ قرآن کے امیں سے...