اعجاز عبید صاحب کی ایک خوبصورت غزل کی پیروڈی کی ہے۔ان کی وسعت قلبی سے یہی امید ہے کہ درگزر فرمائیں گے۔:)
پیروڈی
بڈھے تھے جب جوبن تھا
اب پچپن میں بھی بچپن تھا
تجھ کو خوف_سوتن تھا
میں تھالی کا بینگن تھا
تو گر مجھ پر لٹو تھی
میں بھی تجھ پر چھکن تھا
تو مری مادھوری ڈکشت
میں بھی تیرا متھن تھا...