ہم نے ٹیوشن پڑھائی۔۔۔
بچوں کے منہ لگنا آسان کام نہیں۔ ہمیں بڑے بڑوں کے منہ لگنے کا دعویٰ تھا، پر ایک دن پہاڑ کے نیچے آگئے۔
ان دنوں چھوٹی ممانی پر بوریت کا بھوت سوار تھا۔ نانا پڑھنے پڑھانے میں مصروف رہتے اور نانی گھر کے کاموں میں مشغول یا نوکرانی کے سر پر سوار۔ ماموں ناشتہ کرتے ہی کام پر چلے...