اب تک کی آخری بات۔ املاء اور ہجوں کی غلطی ایک شاعر کے کہے میں؟ یہ بات حلق سے نہیں اترتی۔ شاعر کو تو لفظوں سے کام لینا ہوتا ہے، گویا باسکٹ بال کا کوئی کھلاڑی گیند کو گھماتا پھراتا اچھالتا پھینکتا ہے۔ لفظوں کی اصل اور ساختیات سے واقف ہونا ادیب کی اولین ضرورت ہے۔ کتابت کی غلطی اور چیز ہے، املاء کی...