دراصل، گھروں میں رہ رہ کر اپنے معزز محفلین تھوڑے بہت کھسک شھسک سے گئے ہیں۔ آپے کچھ عرصے بعد ٹھیک ہو جائیں گے۔
آپ نے ناراض بھی نہیں ہونا اور دل پر بھی نہیں لینا۔ ویسے احتیاطاً جاسم محمد کی اولین لڑیاں بھی پڑھ لیجیے۔ کام آئیں گی۔
سر۔۔۔۔ ایک دنیا بغیر اقامے کے عمرہ اور وزٹ ویزہ پر جا کر سال دو سال لگا آتی رہی ہے۔ حتی کہ 6 خلیجی ریاستوں سے مال بردار گاڑیاں لیکر آنے والے ڈرائیور صاحبان بھی گاڑی کھڑی کر کے دو چار دن دیہاڑی لگا جاتے ہیں۔
آپ سے اس لیے پوچھا تھا کہ تعارف والی لڑی میں آپ نے بتایا کہ سعودیہ میں نیا ہوں۔
میں نے کسی کتاب یا فلم میں پڑھا، سنا تھا کہ دنیا میں ایک جیسے7 (سات) افراد ہوتے ہیں اور مجھے اس پر یقین ہے۔ یہ جتنے محفلین شک کا اظہار کر رہے ہیں نا انھیں ڈھونڈھ ڈھونڈھ کر پرانے شمشاد صاحب والی پوسٹس جیسی پوسٹ ٹیگ کرتے رہیں۔ ویکھی جائے گی۔ میں آپ کے ساتھ ہوں۔
سیلبریٹیز کے جنونی قسم کے فینز ہوتے جو ان سے بہت متاثر ہونے کی وجہ سے سب کچھ ان جیسا کرنے یا بننے کی کوشش کرتے رہتے ہیں تو کیا ان شمشاد صاحب کو آپ اتنا مارجن بھی نہیں دینا چاہتے !
تلاشِ زیست و رزق کی دہائیوں پر محیط بھاگ دوڑ کی تھکن اتارنے کا قدرت نے ایک سبب بنا دیا ہے تو اس once in life time موقع کو ضرورت سے زیادہ اینٹھنے کی کوششوں میں گم شدہ ہوں۔
بھلا ہووے جے۔:)
ان بریگیڈیر جنرل صاحب کا نام سندھرسٹ اکیڈیمی کی فارن گریجویٹ لسٹ میں موجود نہیں ہے۔
البتہ سوشل میڈیائی سکہ بند قسم کی اطلاعات کے مطابق ظاہر شاہ کے زمانے میں انھوں نے فوج میں کسی اور رینک میں خدمات ضرور انجام دی ہیں۔ (واللہ عالم باالصواب)