ریختہ صفحہ نمبر 312
نذر و نیاز میں صرف کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں کسی فن کے اہلِ کمال کو کسی سرکار میں نوکر ہوتے نہ سُنا۔ کسی سُخنور کو دو پیسہ صلہ ملتے نہ دیکھے۔ بخلاف اس کے ہندوستان کے امرا کو ہر اقسام کے شوق ہوتے ہیں۔ کِسی کو لہو و لعب کی جانب توجہ ہوتی ہے۔ مثل پتنگ بازی۔ کبوتر بازی یا اور کسی قسم...