جب میں بہت چھوٹا تھا نا۔۔۔۔۔یہی کوئی جنگِ عظیم دوم کے آس پاس کی بات ہے؛ تو اپنے تایا جان سے خوب ڈرا کرتا تھا۔۔۔۔۔ایک دن میں گھر میں غدر مچا رہا تھا۔۔۔کھیل کود کر کے۔۔۔تو ایک دم سے تایا جان آ گئے۔ میں اسی وقت، چپکے سے اپنے کمرے میں گیا، کمبل اوڑ کر لیٹ گیا۔ ماں جی اتنا پریشان ہوئیں، پوچھا کیا...