تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
خدا کرے یہ خوشی تجھ کو باربار ملے
اس دعا کے ساتھ مابدولت استاد محترم جناب الف عین صاحب کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
:birthday:ہو۔
مابدولت برادرمحترم محب علوی کو اردومحفل میں عرصۂ ہشتداہ سال کی تکمیل پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
بہت بہت :congrats: ہو ۔:):)
انا للّه و انا الیہ راجعون
یہ اندوہناک خبر بلاشبہ دل پر ایک صدمہ بن کر ٹوٹی ۔ محترم وارث بھائی اردو محفل کی ایک ذی علم اور وسیع المطالعہ شخصیت تھے ، جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی ۔ اللہ تعالی وارث بھائی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
انا للّه و انا الیہ راجعون
یہ اندوہناک اطلاع سن کر ازحد رنج ہوا ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، اور آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین
مابدولت رفیق محفل برادرم چوہدری صاحب کو دلچسپ و لطیف مراسلہ نگاری کے عرصۂ دس سال مکمل کرنے پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت بے پایاں محسوس کرتے ہیں ۔
:a6: :congrats: ہو ۔
مابدولت خواہرم گل یاسمین کو متذکرہ بالا حملۂ اذیت رساں اور اس کے نتیجے میں لاحق ہوئے عارضۂ صبرآزما سے صحتیابی پر قلبی مبارکباد اور محفل میں بار دگر قدم رنجہ فرمانے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ :) :)
بہت خوب برادرم فیصل ، اس قدر دلفریب اور برمحل شاعری پر مابدولت کا آپ کو خراج تحسین پیش نا کرنا تقاضائے قدر شناسی کے سراسر منافی ہوگا ، اور مابدولت اس ناانصافی کے مرتکب ہرگز نہیں ہوں گے ۔ زبردست ۔ جیتے رہئیے ۔ :) :)