اردو محفل فورم

مہ جبین
مہ جبین
السلام علیکم گل بانو!
اردو محفل میں خوش آمدید
اپہلے آپ اتعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کروائیں
مہ جبین
مہ جبین
پھر محفل کے مختلف تھریڈز کا جائزہ لیں اور اپنی دلچسپی کے تھریڈز میں پوسٹنگ کریں
آہستہ آہستہ آپ محفل کے نظام اور ماحول کو سمجھ جائیں گی اور محفل کے لوگوں سے گپ شپ کریں تاکہ آپ ًھفل سے اور محفلین سے مانوس ہوسکیں
امید ہے کہ آپ محفل پر ایک اچھا اور خوشگوار اضافہ ثابت ہونگی
اور ہم سب آپ سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے انشاءاللہ
ہمارا تعاون اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں
کوئی مشکل پیش آئے تو انتظامیہ سے رابطہ کرسکتی ہیں
شکریہ
گل بانو
گل بانو
وعلیکم السلام مہ جبین ! رہنمائ کا بے حد شکریہ اور پوسٹنگ کیسے کی جا سکتی ہے یہ ضرور بتائیں یا اگرسب کے لیئے کوئی بات کہنی تو کہا ں کہیں ؟
محمد یعقوب آسی
محمد یعقوب آسی
ابھی تو اپنے ’’شذرات‘‘ میں سے انتخاب یہاں پیش کیجئے نا، اور جیسا مہ جبین نے کہا ادھر ادھر دیکھئے پرکھئے کیا ہو رہا ہے، کون کیا کہہ رہا ہے۔ اپنی روایتی خوش مزاجی کے ساتھ اپنی رائے اور تاثرات کا اظہار کیجئے۔ مدیحہ گیلانی بھی یہیں ہیں، ان کو اپنی سکریٹری نامزد کر لیجئے۔
خوب گزرے گی ۔۔ مدیحہ کی سنگت میں!۔
گل بانو
گل بانو
ادھر دیکھنا اچھی بات تو نہیں استاد محترم :) خیر آپ کہتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں ، اور رہی بات شذرات کی وہ ہم سے پیسٹ نہ ہو سکے :(
Top