اردو محفل فورم

مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
ہمم اچھی بات ہے ۔۔۔ آپ نے تو بات ہی ختم کر دی چندا :)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
اور آپ کو؟ :)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
ہمیں کیا برے لگتے ہیں یا اچھے والے بتائیں :))))
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
ایک اچھا اور ایک برا بتا دیجئے :)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
ہمیں روٹیاں بنانا دنیا کا سب سے مشکل کام لگتا ہے اور جتنا ہم اس سے دور بھاگتے ہیں ہمیں اتنا ہی ایسے انجام دینا پڑتا ہے ۔:) اچھا کام تو پڑھنا پڑھانا لگتا ہے بس ۔۔۔۔ یا پھر چائے پینا ۔۔۔بنا نا ہرگز نہیں :))
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
:):):) آپ کا پی ایچ ڈی شروع ہوگیا کیا؟ :)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
بس کام جاری ہے ۔۔۔۔انشاء اللہ :)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
زبردست اپیا! :)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
آپ بہت لائق فائق ہیں اپیا:)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
:) چلیئے بہت رات ہو گئی سو جایئے اب :)ورنہ اپیا سے ڈانٹ بھی پڑ سکتی ہے :)))
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
اچھا یہ کس نے کہہ دیا بچے آپ سے :))
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
نہیں ڈانٹئے گا نہیں اپیا میں نے کبھی ڈانٹ نہیں کھائی آپ کو نہیں پتا مجھے بخار چڑھ جاتا ہے ڈانٹ کھانے سے:)
جاگنا تو مجبوری ہے اپیا لیکن میں خاموش ہوجاتی ہوں :)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
ارے نہیں ایسا ہو سکتا ہے بھلا ۔۔ ہم مذاق کر رہے تھے ۔۔۔۔ ہم کیوں ڈانٹیں گے آپکو ۔۔اور آپ خاموش مت ہوں ہم سے باتیں کیجئے ۔۔:) اگر جاگنا ہی ہے تو :)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
آپ کو پتا ہے ہمارے گاؤں میں لوگ چاول نہیں کھاتے بہت ہی کم کھاتے ہیں اور بریانی کا تو وہاں کوئی رواج ہی نہیں ہے :) اور ہم کراچی والے چاول اتنے کھاتے ہیں کہ بس :)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
اچھا ۔۔۔ویسے سنا تو یہی ہے کہ کراچی والے کم کھاتے ہیں اور اپر پنجاب والے چاولوں کے دلداہ ہیں ۔۔۔ یہ تو نئی اطلاع ہو گئی ہمارے لیے:)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
اف توبہ یہ کس نے آپ کو اطلاع دی یہ ہوسکتا ہے کہ لاہور کی طرف لوگ بہت کھاتے ہوں
لیکن میرے گاؤں میں تو کوئی سوال ہی نہیں چاولوں کا بنائیں گے بھی تو ابلے ہوئے بریانی تو بنتی ہی نہیں
کراچی میں تو میرے اپنے گھر میں چار دن بنتے ہیں ۔۔۔بریانی ۔۔دال چاول ۔۔چنے چاول ۔۔اور کڑی چاول :)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
واہ بھئی زبردست ۔۔۔گویا کہ آپ چاولوں کی شوقین ہیں ۔۔۔ کوئی بات نہیں یہاں آ کر آپ انھیں عادی کر دیجئے گا ناں :)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
مجھے عادی ہونا پڑے گا اپیا جہاں رہتے ہیں وہیں کی عادتیں ڈالنی پڑتی ہیں ۔۔۔:)
مدیحہ گیلانی
مدیحہ گیلانی
ہاں کچھ عادات کا عادی ہونا پڑتا ہے ۔۔۔کچھ عادات کو سمیٹنا پڑتا ہے ۔۔۔بہت سی ترک کرنا پڑتیں ہیں ۔۔۔ لیکن اچھی مثبت عادات خودبخود جگہ بنا لیتی ہیں ۔۔۔چاہیے ماحول جیسا بھی ہو ۔:)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
آپ نے کبھی کوئی عادت ترک کی اپنی؟ :)
Top