اردو محفل فورم

فرحت کیانی
فرحت کیانی
یہ تو عشبہ کی ماں جی کا سرکاری حق ہے ناں۔ آپ تو کوشش کرتے ہوں گے ایک تیر سے دو شکار کرنے کی۔ ایک ہی عیدی میں دونوں کو بھگتا دیتے ہوں گے۔
مہ جبین
مہ جبین
ہاں دیکھو ذرا کیسے کنجوس ہوتے ہیں یہ مرد حضرات بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
اللہ اللہ کیسے کیسے رنگ دے دیتی ہیں خواتین بھی باتوں کو۔۔۔۔ میں اوپر کیسے کیسے الزامات لگا دیئے :(
فرحت کیانی
فرحت کیانی
رنگ تو دینا پڑتا ہے ناں۔ آپ نے 'تصویرِ کائنات میں رنگ' والی بات نہیں سنی کیا؟
اور الزامات ہم نے کب لگائے۔ ہم نے تو ایک خیال کا اظہار کیا اور آپ کی قسمت کہ وہ سچ ثابت ہو گیا۔ ہے ناں مہ جبین آنٹی؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہیں!!! میں نے کب کہا کہ سچ ہے۔ :( رہی بات تصویر کائنات والی تو وہ ایویں ہی شعر کا وزن پورا کرنے کا لکھا گیا ہے۔ ہا ہا ہا
مقدس
مقدس
ویلکم بیک بھائی
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
میں سوچ رہا تھا کہ بہنا کو ٹیگ کیا جائے۔ پر آپ آگئے خود ہی۔ بہت بہت شکریہ۔ اب جلدی سے گذشتہ کارگزاریوں کی رپورٹ لے آؤ۔ میری رپورٹ اوپر پڑھ سکتے :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہمیں تو پتہ چل گیا ناں :) ۔آپ نے اسے سچ نہیں کہا تو انکار بھی نہیں کیا۔ D-:
شعر کا وزن پورا کرنے کے لئے نہیں، شعر میں وزن ڈالنے کے لئے لکھا گیا تھا۔ آپ کو نہیں معلوم میں نے آپ کے اس 'بیان' پر ابھی اپنا خواتین کے حقوق والا جھنڈا نکال لینا ہے اور جلوس کی قیادت شروع کر دینی ہے۔ ایک تو خواتین کی عیدی میں ہیرا پھیری اور لے کر اس ٹریڈ مارک شعر کے بارے میں کونسپیریسی پھیلانے کی کوشش۔ D-:
فرحت کیانی
فرحت کیانی
جی مقدس۔ اوپر رپورٹ پڑھیں بھائی کی۔ لوگوں کی عیدیوں میں اتنا بڑا غبن کر کے آئے ہیں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
آپ یہ کیوں نہیں سوچتیں کہ یہ شعر اک ایسے شاعر کا ہے جسکی اپنی دو شادیاں تھیں۔ ہا ہا ہا
لو جی دھمکیاں۔ کوئی بات نہیں خواتین کے حقوق کی این-جی-او میں اپنے واقف کار مل ہی جائیں گے۔ :)
اور کوئی ہیرا پھیری نہیں کی۔ لٹ کر آیا ہوں سچی۔۔۔۔۔۔۔ :(
فرحت کیانی
فرحت کیانی
کوئی بات نہیں۔ دو شادیوں کے بعد بھی اگر شاعر یہی بات کہہ رہے ہیں تو یہ یقیناً سچ ہے۔
جی بالکل دھمکیاں۔ میں تو سوچ رہی تھی کہ حکومت کے جاتے جاتے جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کے ساتھ ساتھ خواتین کی عیدی والا بل بھی منظور کروا لیا جائے کسی طرح۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
چلیں بھئی مان لیا کہ آپ اس عید پر حاتم طائی کو بھی شرمندہ کر آئے ہیں۔ اس لئے میں اپنا جھنڈا واپس الماری میں رکھ آتی ہوں۔ ویسے آپس کی بات ہے آخری جملے کی بیچارگی کے ڈانڈے مجھے اسی جھنڈے اور جلوس والی بات سے ملتے دکھائی دے رہے ہیں D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہا ہا ہا عیدی والا بل۔ زبردست خیال
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
حاتم طائی بھی تب تک سخی تھا جبتک غیر شادی شدہ تھا۔ ہا ہا ہا
فرحت کیانی
فرحت کیانی
بیچارے مظلوم شوہر حضرات۔ D-:
عیدی والا بل اچھا آئیڈیا ہے ناں۔ میں تو اسی منشور پر الیکشن میں بھی کھڑی ہو سکتی ہوں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
پر ووٹ بہت کم ملیں گے دیکھ لینا۔ :) کم از کم میں تو ووٹ نہیں دوں گا۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
خواتین کے سارے ووٹ میرے۔ ان خواتین کے (خود ساختہ مظلوم) شوہر حضرات کے ووٹس بھی میرے D-:
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
خود ساختہ مظلوم شوہر۔۔۔۔۔ :( یہ کہاں ہوتے ہیں۔ میں نے تو ہمیشہ میڈ ان وائفس ہی دیکھیں ہیں۔ یعنی کے بیوی ساختہ :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
ہاہاہاہا۔۔ میرا مطلب تھا کہ شوہر حضرات جو خود ہی اپنے آپ کو مظلوم سمجھ اور کہہ رہے ہوتے ہیں۔
ویسے اصل میں تو واقعی بیوی ساختہ ہوتے ہیں۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
مطلب آپ کو بیچارے شوہروں کی مظلومیت پر شک ہے؟ بس جی جو بندہ ید بیضا کا بھی منکر ہو اسے کون سمجھائے۔ ہا ہا ہا۔ یہ رمز کنایہ ہے۔ اب کوئی مجھ پر کفر کا فتوی نہ لگا دے۔
Top