اردو محفل فورم

قیصرانی
قیصرانی
میں تو بہت بار اپنی تصاویر لگا چکا ہوں محفل پر :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
کسی ایسے ہی پرانے دھاگے کا ربط مہیا کیا جائے
قیصرانی
قیصرانی
اب تو وہ سارے دھاگے خواب خیال ہوئے کہ زیادہ تر امیج ہیک اس پر اپ لوڈ تھی تصاویر، اب تک کہیں گم ہو گئی ہوں گی. کوشش کرتا ہوں کہ شام کو کوئی تصویر گھر والے پی سے ڈھونڈ کر لگا دوں
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
انتظار رہے گا. :)
قیصرانی
قیصرانی
مایوس ہونے کا اتنا شوق ہے یا پھر میری واٹر کٹ لگانے کی تیاری ہو رہی ہے؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
بعد کی بات قرین از قیاس لگتی ہے :)
قیصرانی
قیصرانی
یعنی محتاط رہوں. چلیں لگا دیں واٹر کٹ بھی. یہ بھی سہہ لیں گے برف کے طوفان کی خاطر :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
برف کا طوفاں اور قیصرانی!!! یہ بھی اک حکایت ہونی چاہیئے. :)
قیصرانی
قیصرانی
حکایت کی حد تک بات بجا ہے. اس حکایت کو جدت مت بخشئے گا :)
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
یعنی اس کو بھی رہنے دیا جائے :))
قیصرانی
قیصرانی
جیسے آپ کو اچھا لگے. میں تو یہ کہہ رہا تھا کہ حکایت بھی آپ کی اور اس کا ریکارڈ بھی آپ لگائیں تو پھر میں نے کیا کرنا ہے؟ کچھ تو میرے کرنے کو بھی چھوڑیں؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہا ہا ہا کام بانٹ لیتے ہیں. آپ حکایت لکھیں. ریکارڈ ہم لگائیں گے :)
قیصرانی
قیصرانی
آ بیل مجھے مار اور اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا کو ذرا جملے میں استعمال کر کے دکھائیں؟
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
قیصرانی بھائی نے برف باری پر مضموں لکھا۔ ہا ہا ہا
قیصرانی
قیصرانی
نہیں، قیصرانی بھائی نے برفباری پر مضمون لکھنے کا سوچا اور پھر لکھ بھی دیا. دونوں محاورے ہو گئے
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
ہا ہا ہا متفق
قیصرانی
قیصرانی
تصویر لگ چکی ہے. اطلاع خاص و عام ہے
انیس الرحمن
انیس الرحمن
ماشاءاللہ۔۔۔
چشم بد دور
Top