اردو محفل فورم

عاطف بٹ
عاطف بٹ
یہ تو سراسر چِیٹنگ ہے بھئی!
اشتیاق علی
اشتیاق علی
بانسری کیوں لینی ہے؟ کہیں موسیقی کا شوق تو نہیں پیدا ہو گیا؟
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
چیٹنگ کیوں عاطف لالہ ؟؟؟؟؟
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
موسیقی کا نہیں البتہ بانسری سننا اور بجانا مجھے بہت فیسینیٹ کرتا ہے لیکن میرے پاس ہے نہیں اور کوئی لا کے بھی نہیں دیتا ہے :(
عاطف بٹ
عاطف بٹ
چیٹنگ اس لئے کیونکہ مجھے بھی بانسری بجانے کا بےحد شوق ہے۔
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
تو آپ کو بھی کوئی لا کر نہیں دیتا کیا ؟
عاطف بٹ
عاطف بٹ
ہاہاہا۔۔۔ بس ایسا ہی سمجھ لو!
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
ارے بابا تو آپ خود جا کے لے آئیں نا ، میری دوست بتا رہی تھی لاہور انار کلی سے بہت اچھی بانسریاں مل جاتیں ہیں ، آپ کو تو سہولت ہے ، اب میں نا لاہور آؤں نا انار کلی جاؤں نا ہی بانسری لا سکوں :(
عاطف بٹ
عاطف بٹ
جی واقعی، انارکلی سے بہت اچھی بانسریاں ملتی ہیں اور کمال ہے کہ یہ بات تمہاری سہیلی کو بھی پتہ ہے۔ تم لاہور نہیں آسکتی تو کیا ہوا تمہارے لالہ تو لاہور میں ہی ہیں ناں اور انارکلی تو میرا تقریبآ زور کا آنا جانا ہے!
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
ہاں نا ان کے رشتے دار رہتے ہیں ناں وہاں تو وہ آتی جاتی رہتی تھی آج کل تو وہ گجرانوالہ ہوتی ہے شادی ہو گئی نا اس کی ، ورنہ میں نے اس کو کئی بار بولا تھا کہ مجھے منگوا کر دو لیکن اتفاق سے اس کی شادی طے ہوئی اور پھر وہ یہ جا وہ جا :)
قرۃالعین اعوان
قرۃالعین اعوان
بانسری میرے پاس رکھی ہے وہ لے لو ناعمہ بہت اچھی ہے سلور کلر کی:)
عاطف بٹ
عاطف بٹ
اس بانسری پر پہلا حق میرا ہے کیونکہ ناعمہ نے تو چیٹنگ کی ہے۔
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
ہرگز نہیں آپ کا کیسے ہوا پہلا حق بہنوں کا ہوتا ہے بچُو جی :)
ناعمہ عزیز
ناعمہ عزیز
عینی نے مجھے آفر ہے اور آپ خامخواہ جیلس ہو رہے ہیں ہی ہی ہی
عاطف بٹ
عاطف بٹ
اب تم جذباتی حملہ مت کرو اور بات کو بانسری تک ہی رہنے دو۔ بہنوں کا پہلا حق باقی سب چیزوں پر ہوتا ہے مگر بانسری پر نہیں! :)
Top