اردو محفل فورم

مغزل
مغزل
بس ہر ثانیے یہی عمل جاری رہے ۔۔۔۔۔دل کرتا ہوں سانس بھی نہ لوں ۔۔ سانس لینے سے دم گھٹتا ہے ۔۔ خون رگوں میں گالیاں دیتا پھرتا ہے ۔۔۔
مغزل
مغزل
مرے کمرے کی کھڑکی دشت کی جانب ہی کھلتی ہے۔۔ مفر کا اک یہی رستہ بچا ہے کیا کیا جائے ۔۔ افضل شاہ عالم
مغزل
مغزل
عزازیل چالیس لاکھ سال عبودیت گزاری میں رہا،
لیکن ایک جرم نے لعین قرار دے دیا ۔۔ ٹھیک ہوا۔۔۔
آدم نے کوئی عبودیت کا عرصہ نہ گزارا ۔۔
جرم سرزد ہوا معافی بھی مل گئی ۔۔۔۔ ٹھیک ہوا۔۔۔
مگر فرق کیا ہے ۔۔ ؟؟
عزازیل نے دانستہ جرم کیا ۔۔
اور آدم سے لغزش ہوئی ۔۔۔
یہ قدرت کا کیسا قانون ہے ؟
ابن سعید
ابن سعید
اللہ خیر کرے۔ ہمیں تو ایسے لگا جیسے صور کا سراغ مل گیا ہو۔ :)
مغزل
مغزل
آمین ثم آمین ۔۔ سلامت بخیر سعود بھیا
ابن سعید
ابن سعید
اچھا آپ جلدی سے ہماری دلاری بہن کو ڈھیر سارا پیار اور سلام پہونچا دیں، ابھی کے ابھی۔ :) :) :)
مغزل
مغزل
ابھی کے ابھی ۔۔۔ یہ تو کسی فلم کا ڈائلاگ ہے ۔ ہاہہاہاہ
ابن سعید
ابن سعید
ہم کچھ نہیں جانتے۔۔۔ ہاں نہیں تو! :)
مغزل
مغزل
ساری دھمکیاں مجھ غریب پر ہی نکالتے ہیں آپ ۔۔ توبہ توبہ توبہ استغفار ۔۔ ہائے میں کہاں جاؤں ۔۔ میرا تو کوئی بھی نہیں ہے ۔۔۔۔ اللہ ہی کرم کرے مجھ پر۔۔۔
ابن سعید
ابن سعید
ویسے آپ اس وقت ہیں کہاں؟ ہم فون کرنے والے تھے۔ :)
مغزل
مغزل
میں آفس میں ہوں سعود بھائی ، فون تو میرا بھی جی چاہ رہا تھا کہ آپ سے بات ہوجاتی ۔۔۔
ابن سعید
ابن سعید
آپ آفس سے فارغ ہو کر گھر کب تک پہونچیں گے؟ تاکہ اطمینان سے بات ہو سکے۔ :)
مغزل
مغزل
بھیا میں پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا گیارہ بجے تک گھر پہنچ جاتا ہوں۔۔
ابن سعید
ابن سعید
یعنی اب سے دو گھنٹے بعد۔ :)
Top