میں تو وائس نوٹس پہ کام چلاؤں گی! 😁
ویسے آپ نے بابا جانی کو بھائی کہہ دیا تو اب آپ کو چاچا جانی یا تایا جانی کہنا پڑے گا اور۔۔۔محفل برخاست ہو رہی ہے وگرنہ ہم ضرور اس رکنیت کو خود سے مستفید ہونا پسند کرواتے!
میں ویسے اس رفتار سے نہیں کر سکتا لیکن ماضی میں بہت کمپوزنگ کر رکھی ہے۔ یاز بھائی تو ڈبل محنت کیا رکتے تھے پہلے سکین کر اپلوڈ بھی کیا کرتے تھے وہ بھی اس زمانے میں جب 10 منٹ بجلی آتی تھی اور ڈھائی گھنٹے جاتی تھی۔ لیکن اگر جاتے جاتے 2 چار کتابیں مکمل ہوجاتی ہیں تو کوئی حرج نہیں
یاز بھائی اسی سے ایک سوال ہے میں آپکے انٹرویو میں پوچھنا چاہتا تھا لیکن یہاں ہی سہی کب افسوس ہوا کہ اتنا مواد ضائع ہو گیا؟ اتنی محنت کی گئی اپلوڈنگ اور کمپوزنگ وغیرہ پر؟
سچ کہوں تو مجھے کوئی خاص افسوس نہیں ہوا تھا، کیونکہ میں نے اس میں کبھی خاص دلچسپی نہیں لی تھی۔ نہ ہی مجھے وہ کوئی زیادہ سنجیدہ یا منظم کوشش لگی تھی۔ ہاں یہ ہے کہ بہت سے لوگوں نے کافی محنت کی اس دوران۔
عبداللہ محمد ۔ وہی فیس بک گروپ پہ کچھ لوگ بچے تھے، ان میں سے دو تین کے ساتھ چند سال قبل تک سلام علیک ٹائپ کچھ ہو جاتی تھی سال میں ایک آدھ بار۔ سالگرہ یا عید وغیرہ کے موقع پر۔ لیکن اب وہ بھی مفقود۔ ویسے کہنے کو ابھی بھی اس فیس بک گروپ میں چند "زندہ" آئی ڈیز موجود ہیں۔
وہ مثال یہاں شاید پوری طرح صادق نہیں آئے گی، کم از کم اجتماعی طور پر۔ یہاں کافی حد تک منظم کمیونٹی رہی ہے۔ اب بھی دیکھ لیں، اختتام اور ہجرت بھی ایک منظم عمل کے تحت جاری ہے۔ ہاں یہ ہے کہ بائنڈنگ فیکٹر (یعنی اردو محفل) نہ رہنے سے کچھ فرق پڑے۔
نوےنوے وچھوڑے دا دُکھ دا ہندا اے لیکن یہاں بھی کافی حد تک مصادق ہے کہ تقریباً زبان زد عام ہونے کے باوجود مشہور ترین محفلین بھی واپس نہ آئے اور سب کا آپس میں وہی ایک دو دو کے جھنڈ میں رابطہ ہے جن کا ہے بھی تو۔