اردو محفل فورم

الف نظامی
الف نظامی
یہی وہ باکمال ذات ہے جو نقص سے پاک ہے ، یہی وہ گلِ بے خار ہے جو رونقِ گلشن کائںات ہے۔ اور یہی وہ شمعِ فروزاں ہے جس کے نور سے اطراف و اکناف عالم روشن ہیں۔

وہ کمالِ حسنِ حضور ہے کہ گمانِ نقص جہاں نہیں
یہی پھول خار سے دور ہے ، یہی شمع ہے کہ دھواں نہیں
(احمد رضا بریلوی)
الف نظامی
الف نظامی
یہ سب نقوش ہیں باطل یہ سب فنون ہیں خام
اگر جبیں کو محمد ﷺ کا نقشِ پا نہ ملا
(نذر صابری)​
الف نظامی
الف نظامی
حضور انور ﷺ کی محض ایک نظر مبارک کی یہ تاثیر ہے کہ بے وقوف و نادان پر پڑ جائے تو وہ حکمت و دانائی کی باتیں کرنے لگتا ہے.
" مدارج النبوت "​
الف نظامی
الف نظامی
تیری نگاہ سے ذرے بھی مہر و ماہ بنے
گدائے بے سرو ساماں جہاں پناہ بنے​
الف نظامی
الف نظامی
اس اک نگاہ کی وسعت پہ دوجہاں صدقے
جسے خدا شبِ اسری دکھائی دیتا ہے​
الف نظامی
الف نظامی
ازلی مستحقِ تعریف و توصیف و منقبت و مدحت اِس دنیا میں ، اللہ کے بعد صرف وہی انسانِ کامل ہے جس کو آج بھی دنیا محمد ﷺ کہتی ہے (حمید صدیقی)​
Top