مریم افتخار ، بری بات!
ہر فضول مصرع یا شعر دہرانے کا نہیں ہوتا ۔بلکہ بعض پر لاحول پڑھنا ضروری ہوتا ہے۔ شاعر حضرات ٹُن ہو کر وہاں بھی للکار ماردیتے ہیں کہ جہاں ادب اور عجز کا مقام ہوتا ہے۔
اگر برا لگا ہو تو معذرت! بیٹا، آپ مجھے عزیز ہیں تو اس لیے اس طرف توجہ دلانا ضروری سمجھا۔
استاذی! ہم تو زانوئے تلمذ تہ کیے بیٹھے ہیں اور زندگی کے ہر معاملے میں اصلاح چاہتے ہیں اس لیے معذرت آپ پر جچتی نہیں۔
بات آپ کی سولہ آنے درست ہے اور آئندہ احتیاط رہے گی تاہم جاتے جاتے تھوڑی سی اصلاحی نظر ہمارے مدمقابل کے مصرع جات پر بھی مار لیجیے جس میں خدا جانے کیا کیا ہو رہا ہے! ( طوبی سے معذرت کے ساتھ ) 😅