اردو محفل فورم

علی وقار
علی وقار
جان دینا اور حق کی راہ میں جان دینا عین سعادت ہے مگر حماس کی جنگی حکمت عملی سے مجھے اختلاف ہے۔ تمام فلسطینی بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ اس وقت، اسرائیل اس پوزیشن میں اس لیے بھی آ گیا ہے کہ اسے موقع ہاتھ لگ گیا ہے۔ جو کچھ اب ہور ہا ہے، اسے دیکھ کر حماس کا اقدام دانائی معلوم نہیں ہوتا۔
علی وقار
علی وقار
ہم جو اسرائیل کی مذمت کر رہے ہیں، وہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم، جو کہ آج بھی ڈھائے جا رہے ہیں، اس سے بھی پہلے بھی ڈھائے گئے ہیں، کے سبب ہے۔ مذمت سے بڑھ کر اگر کچھ کرنے کا اختیار ہے تو وہ ریاستوں کا ہے۔ ہم اسی حد تک جا سکتے ہیں، جس کی اجازت ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
یہ تو سچ ہے حماس نہ ہوتی تو یہ بکھیڑا نہ ہوتا کیونکہ فلسطینی مدتوں پہلے بے دخل کر دیئے گئے ہوتے اور مسجدِ اقصیٰ پر ہیکلِ سلیمانی بن چکا ہوتا اور تمام عرب اپنے چچازاد بھائیوں سے مل جل کر رہ رہے ہوتے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
رہ رہ کر دل سے دعا نکلتی ہے کہ شیخ احمد یاسین رحمۃ اللّٰه علیہ کو اللّٰه پاک کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے
علی وقار
علی وقار
غلط حکمت عملی کسی سے بھی بن سکتی ہے۔ اسلاف کا نام لے کر حماس کے موجودہ اقدام کی توثیق نہیں کی جا سکتی بالخصوص سات اکتوبر کو جو مناظر دیکھنے کو ملے، وہ مسلمانوں کو سکھائے گئے جنگی ضوابط سے بھی میل نہ کھاتے تھے۔ پوری دنیا میں مسلم یہ مناظر دیکھ کر چونک گئے تھے اور اہل علم نے جو خدشات ظاہر کیے تھے، وہ بدقسمتی سے درست ثابت ہوئے۔
محمداحمد
محمداحمد
علی وقار
علی وقار
احمد بھائی، یہ تحریر پڑھ کر بھی یہ سوال سامنے کا ہے کہ اگر تعلیماتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہی پیش نظر ہیں تو پھر جنگی قوانین اور ضوابط سے ایسی شدید لا علمی کس باعث تھی؟ مزاحمت کرنا، آزادی کے لیے اسلحہ اٹھانا جرم نہیں، عین ثواب ہے۔ تاہم، حماس کی موجودہ حکمت عملی کا آؤٹ پٹ کیا نکلا؟سات اکتوبر کے بعد، ترکی، پاکستان سمیت سب مسلم ممالک بیک فٹ پر ہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
یہ مسلم ممالک تو پہلے بھی بیک فٹ پر ہی تھے۔ بلکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے فرنٹ فٹ پر آ چکے تھے۔

رہی بات جنگی قوانین کی تو مجھے نہیں معلوم کہ انہوں جنگی قوانین کی کتنی پاسداری کی اور کتنی نہیں کی۔

تاہم یہ سب باتیں ترکی اور پاکستان کو صیہونی ریاست کے جنگی جرائم کے وقت کیوں یاد نہیں آتیں۔

اب جو کچھ عزہ میں ہو رہا ہے یا جو اب تک ہوتا رہا ہے اس میں کون سی اخلاقیات کارفرما ہیں ؟
علی وقار
علی وقار
مسلمان اپنی حد تک جواب دہ ہیں۔ سات اکتوبر کو بھی بہت کچھ غیر مناسب ہوا، آپ ویڈیوز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
علی بھائی، ایسے نہیں بلکہ ایسے کہیں کہ مسلمان ہی جواب دہ ہیں۔
مسلمانوں کے پورے پورے ہنستے بستے ممالک کو کھنڈر میں تبدیل کر دینے کے مقابلے میں ہم کسی ایک واقعہ جس کی تصدیق بھی ممکن نہیں کو شدید ترین گردان رہے ہوں تو حیرت کا مقام ہے۔
علی وقار
علی وقار
جی میں نے ایسا نہیں کہا۔ میں نے جو لکھا ہے، اس پر قائم ہوں۔ کچھ برا لگا ہو تو معذرت قبول فرمائیے۔ میرا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا۔ اگر مجھے لگا کہ میرے رائے غلط ہے تو رجوع کر لوں گا۔
محمداحمد
محمداحمد
یہ اچھی بات ہے کہ آپ مسلمانوں کو خود احتسابی سے مبرا نہیں سمجھتے۔ اگر حماس نے جنگی قوانین کو کسی معاملے میں نظر انداز کیا تو غلط کیا۔

لیکن یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہیے کہ تقریباً ساری دنیا کا میڈیا یہودیوں کے کنٹرول میں ہے اور وہ وہی کچھ پورٹرے کرتے ہیں جو انہیں سوٹ کرتا ہے۔ حتیٰ کہ ہیر پھیر اور جعل سازیاں بھی ان کے لیے عام سی بات ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
آپ کیسے کسی غیر مصدقہ خبر پر یقین کر سکتے ہیں۔ اور اگر سچ بھی ہو تو اس کا کیا ثبوت ہے کہ وہ انفرادی خطا ہے یا حماس کے رہنماؤں کی۔
افغان ویڈیو کا علم ہے جس میں ایک عورت کو برسرِ عام کوڑے لگائے جا رہے تھے۔ مدتوں بعد اس کا بتایا گیا کہ وہ جعلی ویڈیو تھی۔
آپ کو یاد ہے عراق کو کیوں تاخت وتاراج کیا گیا؟؟
اور ہم ایسے سادہ ہیں جو خبر دشمن سے ملتی ہے اسی پر جم جاتے ہیں۔
علی وقار
علی وقار
یعنی آپ یہ فرما رہے ہیں کہ سات اکتوبر کو حماس نے یا حماس کے جنگجوؤں نے کوئی ایسا کام نہ کیا کہ اُن کو بھی موردِ الزام ٹھہرایا جا سکے؟ اگر کچھ غلط ہوا بھی ہے تو وہ انفرادی فعل ہے؟ کیا یہی آپ کا موقف ہے؟
محمداحمد
محمداحمد
میرا خیال ہے کہ ہمیں آپس میں نہیں الجھنا چاہیے۔ بلکہ رائے کے فرق کو کچھ مارجن دینا چاہیے۔ یہ موقع مسلمانوں کے لیے یوں بھی شدید تکلیف کا ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
آپ سات اکتوبر کے دن کون سے فعل کی مذمت کر رہے ہیں تاکہ آپ کی بات مکمل سمجھ آئے۔
علی وقار
علی وقار
احمد بھائی، میں آپ سے متفق ہوں۔ میرا خیال ہے کہ ہر ایک کی نیت صاف ہے۔ رائے مختلف ہو سکتی ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
الجھنا تو نہیں چاہیے لیکن قابلِ برداشت ماحول میں بات ہونی چاہیے، جو کہ ہو رہی ہے۔
علی وقار
علی وقار
میرا خیال ہے کہ سات اکتوبر کو جو ہوا، اس کی ویڈیوز موجود ہیں۔ وہ دیکھ لیجیے۔ میں انہیں دوبارہ دیکھنا، اور یہاں ان کی شراکت کرنا پسند نہ کروں گا۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
شراکت نہ کیجیے صرف بتا دیں کہ کیا ہوا تھا۔
Top