اردو محفل فورم

اکمل زیدی
اکمل زیدی
نہ لگائیں روفی بھائی تصاویر نہ لگائیں بہت دل خراب ہوتا ہے :-(
علی وقار
علی وقار
میں اکمل زیدی صاحب سے متفق ہوں۔ براہ مہربانی ایسی تصاویر نہ لگائیے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
میں ایسی تصاویر لگانے کے حق میں ہرگز نہیں ہوں۔
لیکن اس معاملے میں اور کچھ نہیں تو تکلیف محسوس تو کریں یار۔۔۔ شاید کہ ہمارے دل سے دعا نکلے۔
علی وقار
علی وقار
دعا اور تکلیف کا ان تصاویر سے تعلق موضوعی نوعیت کا ہے۔ ایسے شقی القلب بھی اس دنیا میں موجود ہیں جنہیں ان تصاویر سے محض تسکین محسوس ہو سکتی ہے۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
روفی بھائی دعا تو ہر دم لبوں پر ہے ۔۔۔خدا مظلوموں کا حامی و ناصر ہے ۔۔۔
محمداحمد
محمداحمد
اللہ اکبر!

اللہ تعالیٰ اپنا رحم و کرم فرمائے۔ آمین

دنیا میں کتنے مسلم ممالک آزاد ہیں؟ شاید ایک بھی نہیں!
محمداحمد
محمداحمد
تصاویر تو واقعی نہیں لگانی چاہیے ۔ لیکن خبریں نہ پہنچیں اور حال اپنی آنکھوں سے دیکھنے کو نہ ملے تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ ہو کیا رہا ہے۔
یہاں تو معاملہ یہ ہے کہ اسی نوے فیصد میڈیا سینسر ہو جاتا ہے کہ انٹرنیٹ پورا کا پورا کنٹرول میں ہی ہے ان لوگوں کے۔ بہت ہی کم ہے وہ جو ہم دیکھ رہے ہیں اُس اصل سے جو کہ وقوع پذیر ہو رہا ہے۔
محمداحمد
محمداحمد
علی وقار بھائی! اردو محفل اتنی بڑی ہےاتنے سارے مسلم اراکین ہیں لیکن آپ یہ دیکھیے کہ یہاں پر ایک بھی لڑی فلسطین کی حالیہ صورتحال پر نہیں ہے۔ کیا وجہ ہے؟ کیونکہ سب محفلین جانتے ہیں کہ اس طرح کی لڑیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ ایسے میں بے چارے ایک دو اراکین ہیں جو کیفیت ناموں وغیرہ میں اپنے دل کا حال لکھ رہے ہیں۔ دردِ دل کا اظہار کرنا چاہ رہے ہیں۔ اس سے زیادہ وہ بے چارے کر بھی کیا سکتے ہیں۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
آزاد صرف وہی ہیں جو میدانِ کارزار میں موجود ہیں باقی سب غلام ہیں۔
علی وقار
علی وقار
محمداحمد بھائی، یہ پلیٹ فارم چلانے والے ہی طے کریں گے کہ اسے کیسے چلایا جانا ہے۔ تاہم، جو کچھ فلسطین میں ہو رہا ہے، ہم تو اس کی حتی الوسع مذمت کرتے رہیں گے۔ اس سے زیادہ ہم کر بھی کیا سکتے ہیں۔ بالخصوص، معصوم بچوں کو دیکھ کر تو دل دہل جاتا ہے۔ ایک طرح سے ہم سبھی قصوروار ہیں، اور ایک لحاظ سے بے بس اور بے اختیار بھی ہیں۔
علی وقار
علی وقار
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب جناب منیر اکرم نے فلسطینیوں کا کیس عمدگی سے پیش کیا ہے:
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
رہنے دیں بھائی اقوامِ متحدہ یا او آئی سی جیسے اداروں کو۔ ایک ایک صدی تو ہمارے دو علاقوں کے لوگوں کچلتے ہوئے ہونے کو آ رہی ہے اور ان کے علاوہ متعدد ۔۔۔۔ کب کوئی مسئلہ حل ہوا ہے یہاں سے۔۔۔
اب مزید خوابِ خرگوش کے مزے لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
علی وقار ! اچھی ترجمانی کی ہے منیر اکرم صاحب نے۔
محمداحمد
محمداحمد
عبدالرؤوف بھائی کی بات بھی درست ہے۔ یہ اقوامِ متحدہ کسی کام کی چیز نہیں ہے۔ بلکہ یہ تو مغرب کی آلہ کار ہے۔ اور مغرب کے نہ جانے کتنے بھییانک ایجنڈہ مشن اس کی ذیلی تنظیمیں دنیا بھر میں چلا رہی ہیں۔
علی وقار
علی وقار
میرے خیال میں، ہر فورم کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ ہر کام غلط نہیں کر رہی۔ منیر اکرم صاحب ایک ایسی قوم کے نمائندہ ہیں جس کے دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان کے الفاظ سیدھے دل میں اتر گئے۔ جنگ تو ہر محاذ پر لڑی جا سکتی ہے چاہے وہ سفارتی محاذ ہو۔ تحریر و تقریر اور عالمی سطح پر ریاستی موقف کی بھی اپنی اہمیت ہے۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
جنگ یقیناً ہر محاذ پر لڑی جانی چاہیے، لیکن سیاسی محاذ کے سوا کوئی اور محاذ بتائیں جس میں نمایاں لوگوں یا ملکوں کی شمولیت ہو۔
اقوامِ متحدہ یا ڈائیلاگز کی جنگ لوگوں کو اس لیے بھی اچھی لگتی ہے کیونکہ اس میں جانوں کی قربانی نہیں دینی پڑتی۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
اور اقوامِ متحدہ نے بھی پانچ غنڈے بٹھائے ہوئے ہیں تاکہ جہاں ان کا جی چاہے وہ پھڈا ڈال دیں ۔
علی وقار
علی وقار
دنیا میں پاور گیم چلتی ہے برادر۔ مسلمان جب طاقت ور تھے تو وہ بھی یہی کہتے تھے، مسلم بن جاؤ یا جزیہ دو۔ اب جو پانچ بڑی قوتیں ہیں، وہ ویٹو پاور رکھتی ہیں۔ یہ قوتیں ٹیکنالوجی میں آگے نکل گئیں اور آج کمانڈنگ پوزیشن میں ہیں۔
Top