اردو محفل فورم

محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
وطن واپسی کا آپریشن جاری ہے اور ہمارا سفارتی عملہ سوڈان سے آخری پاکستانی کے انخلا تک پورٹ سوڈان میں موجود رہنے کے لیے پر عزم ہے، ایسے وقت میں جب امریکی اور کینیڈین سفارتخانے اپنے سفارتی عملے کو نکال کر اپنے شہریوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے ہیں.
جاسمن
جاسمن
الحمدللہ رب العالمین ۔ماشاءاللہ۔
اللہ پاک سب کی حفاظت کرے۔ سب پردیسیوں کو بخیر و عافیت اپنے اپنے دیس لے جائے اور دیس میں امن و امان قائم کرے۔ آمین!
محمداحمد
محمداحمد
الحمدللہ !بہت اچھی خبر ہے احسن بھائی!

دلی اطمینان ہوا۔
محمداحمد
محمداحمد
اللہ پاک سب کی حفاظت کرے۔ سب پردیسیوں کو بخیر و عافیت اپنے اپنے دیس لے جائے اور دیس میں امن و امان قائم کرے۔ آمین!
آمین یا رب العالمین!
صابرہ امین
صابرہ امین
الحمدللہ۔ ۔اللہ آپ کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں۔ آمین
سیما علی
سیما علی
الحمد للہ شکر ہے بھائی آپ اور گھر والے سب بخیریت اپنے ملک پہنچ گئے۔پروردگار سب پردیسیوں کے لئیے آسانیاں فرمائے آمین
علی وقار
علی وقار
الحمد للہ!
شکیل احمد خان23
شکیل احمد خان23
محترم بھائی! اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ اور تمام محبِ وطن پاکستانیوں کی ، وہ جہاں بھی ہوں، حفاظت فرمائے۔خاص طور پر آپ تو
اُردُو شعروادب اور اُردُو محفل کا نہایت قیمتی اور بے بدل سرمایہ ہیں ۔اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ حفظ و اَمان میں رکھے، آمین ثم آمین!!
فاخر
فاخر
اللہ تعالیٰ ہمیشہ خیر و عافیت کا معاملہ فرمائے آمین ۔
جب سے سوڈان میں خانہ جنگی کی خبریں آرہی ہیں ، تب سے میرے ذہن میں یہ بات بار بار آرہی تھی کہ: " ایک محفل کے رکن سوڈان میں مقیم ہیں، پتہ نہیں وہ کیسے ہیں" ، آج پتہ چلا کہ سوڈان میں آپ ہی مقیم تھے۔ یہ اللہ کا فضل و کرم ہے کہ بخیر و عافیت وطن لوٹ آئے ۔ ماشاءاللہ ۔۔
اللہ تعالیٰ سلامت رکھے آمین ۔
Top