اردو محفل فورم

جاسمن
جاسمن
اف اللہ!
عدم کو میں نے بہت پڑھا۔ نویں جماعت سے لیکن یہ شعر مجھے نہیں یاد کہ میں نے پڑھا ہو۔ کیسے چھپا رہ گیا!
محمداحمد
محمداحمد
یہ بات تو ٹھیک ہے۔ میں نے بھی عدم کو کافی پڑھا ہے لیکن یہ شعر نہیں پڑھا تھا۔

کل یہ شعر فیس بک کے ایک صفحے پر پڑھا تھا۔ کوئی بعید نہیں کہ "عدم" کا نہ ہو اور "وجود" کا ہو۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
بہت اچھا شعر ہے ، احمد بھائی ! اور یہ عدمؔ ہی کا شعر ہے ۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
جاسمن ، جس وقت آپ نے عدم کو پڑھا تھا اس وقت یہ شعر پردہ عدم میں تھا۔ خواہرم ،آپ کہاں غائب ہیں ؟ کیا آپ کے لئے اب جنوں پریوں والے دھاگے میں جاکر صدا لگانی پڑے گی ؟ :)
جاسمن
جاسمن
ظہیر بھائی!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
خوش آمدید!
جی آیاں نوں!
شکر الحمد اللہ کہ آپ طویل عرصے بعد تشریف لائے
کیا حال ہے؟
گھر میں سب خیریت؟
الحمدللہ میں بھی ٹھیک ہوں۔
نہیں نہیں۔۔۔۔ جنوں پریوں والی لڑی میں صدا نہ لگائیے گا۔ :)
یہیں ٹھیک ہے۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
خواہرم جاسمن
الحمدللّٰہ ، ثم الحمدللّٰہ۔ مالک کا بہت کرم ہے ۔ اس طرف سب بالکل ٹھیک ٹھاک ہے ۔ بچے جاچکے ہیں ۔ سو گھر میں سناٹا ہے ۔ میں بیگم کو یکایک نظر آنے لگا ہوں ۔ آج کل انہی کے زیرِ سایہ گزر بسر ہورہی ہے۔ :D:D:D
Top