اردو محفل فورم

ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمداحمد بھائی ، کہاں غائب ہیں ؟ کوئی تازہ غزل عطا کیجیے ۔
محمداحمد
محمداحمد
السلام علیکم ظہیر بھائی! آپ پہلے اپنے دورِ غیاب کی غزلیں پیش کریں۔ :)

ممکن ہے تب تک ہماری بھی طبیعت رواں ہو جائے۔ :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ دورِ غیاب کی آٹھ غزلیں پردہ غیب میں ہیں ۔ :) آج جھاڑ پونچھ کر نکالتا ہوں اور ان شاء اللہ اسی ویک اینڈ پر پوسٹ کرتا ہوں ۔ لیکن پہلے آپ !
:):):)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
پہلے تو اردو محفل کا یہ بِلٹ اِن کیبورڈ کروم پر کام نہیں کرتا تھا لیکن اب خوب کام کررہا ہے ۔ احمد بھائی ، اس میں تشدید اور الف مقصوریٰ کے ساتھ اللہ کس طرح لکھیں گے ۔ اور واوین کس طرح لگائیں گے ؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمد خلیل الرحمٰن ، حضرت آپ کہاں غائب ہیں ؟ کیک کھالیے ہوں تو ایک عدد پھڑکتی سی ہزل وزل ارشاد کیجئے ۔
Top