اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
عمدہ!
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی ، السلام علیکم!
بھائی ، کہاں ہیں آپ؟ اللّٰہ کریم و رحیم آپ کو اپنی امان میں رکھے ، ہر دکھ پریشانی سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔
چند لمحے نکال کر اپنی خیر عافیت سے مطلع فرمائیں اور فقیر کی دعائیں لیں ۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
وعلیکم السلام ظہیر بھائی ... بس چکر لگاتا رہتا ہوں محفل کا گاہے بگاہے، لکھنے کی طرف طبیعت مائل نہیں ہوتی. اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے. ویسے آپ کی طویل غیوبت کا سبب کیا رہا؟ امید ہے کسی پریشانی کا سامنا نہیں رہا ہوگا.
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
الحمدللّٰہ ، الحمدللّٰہ ۔ راحل بھائی ، آپ کی خیریت جان کر بہت خوشی ہوئی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو اور اہلِ خانہ کو اپنی امان میں رکھے ۔ شاد و آباد رکھے ۔ ہر دکھ پریشانی سے دور رکھے۔ آمین ۔ میں آپ کی مصروفیت اور کیفیت کو سمجھ سکتا ہوں ۔ گھر سے دور رہنے کی اپنی جھنجٹیں ہوتی ہیں ۔ کچھ اس طرف بھی ایسا ہی معاملہ رہا۔ کئی وجوہات ایک ساتھ جمع ہوگئیں ۔
Top