اردو محفل فورم

محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
یعنی کہ دوسری بات ہوئی :)
علی وقار
علی وقار
جی ہاں، صد فی صد۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ
بھائی میں نے بھی رپورٹ کی ہےکہ لونڈے بازی کی باتوں والی لڑی کو بند کیا جائے لیکن انتظامیہ کو شاید پسند ہیں ایسی باتیں۔
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
مذکورہ لڑی میں ہونے والی "حکیمانہ" گفتگو دیکھ کر میں نے بھی رپورٹ کی لیکن محفل میں ان نازک طبیعتوں کو بھی شاید کوئی فرق نہ پڑا جن پر لطیفے بھی گراں گزرتے ہیں
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِّنَ الظَّنِّ إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ

اتنا تبصرہ کرنا کافی سمجھتا ہوں۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ
اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ١ۙ فِي الدُّنْيَا وَ الْاٰخِرَةِ١ وَ اللّٰهُ يَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴾ [1]

’’یقیناً وہ لوگ جو مسلم معاشرہ میں بے حیائی پھیلانے کو پسند کرتے ہیں ان کے لیے دنیا و آخرت میں درد ناک عذاب ہے، اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے اور تم کچھ بھی نہیں جانتے ہو۔‘‘
یاسر شاہ
یاسر شاہ
تابش یہ آیت بھی دیکھ لو۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
اس میں کیا شک ہے؟
البتہ آپ لوگ جو کر رہے ہیں وہ سراسر بدگمانی ہے۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ
تو بدگمانی دور کرنا بھی سنت سے ثابت ہے۔کیا وجہ بنی اتنے دن تک اس لڑ ی میں فحش تذکرے جاری رہے اور کسی کے کان پرجوں نہ رینگی۔اور آج ہی کیوں بند ہوئی۔کیا کسی مخیر آدمی نے رپورٹ کی ہے۔
سراج الحق صاحب کو بھی تو مولوی سمجھا جاتا ہے۔
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
تبصرہ کا مقصد یہی بتانا تھا کہ بدگمانی سے گریز کیجیے۔ آپ مزید جاری رکھنا چاہتے ہیں تو دعاگو ہوں۔ والسلام
علی وقار
علی وقار
مجھے اندیشہ ہے کہ محفل کا انتظام کسی کے بھی ہاتھ میں ہو، گلے شکوے رہتے ہیں اور شاید رہیں گے اس لیے بات کو طول دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ کیا یہی بات کم ہے کہ انتظامیہ پر کھلے بندوں تنقید ہو رہی ہے۔ اس سے بڑھ کر تقاضا کرنا درست معلوم نہیں ہوتا۔ بات سامنے آ گئی ، اور کیا چاہیے؟
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
علی وقار بھائی اصل بات یہ ہے کہ جب ایک ضابطہ رپورٹ کرنے کی صورت میں موجود ہے اس پر عمل ہو جائے تو اس طرح کھلے عام بحث کا جواز ہی باقی نہیں رہتا
یاسر شاہ
یاسر شاہ
ان صاحب نے خواب دیکھا ہے کہ انھیں دستار پہنائی گئی ہے یہ بشارت دے کر کہ ہر گفتگو کا آخری فیصلہ آپ نے کرنا ہے ۔چنانچہ کسوٹی سے لے کر یہاں تک یہی کیے جا رہے ہیں۔:)
Top