اردو محفل فورم

یاسر شاہ
یاسر شاہ
ایک بیوی صورت_شہناز کرنی ہے تجھے
پہلے گھر کرنا ہے پھر پرواز کرنی ہے تجھے
میم الف
میم الف
ہاہا۔۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ
بھائی ایک بزرگ فرماتے ہیں منصور رح کے اگر بیوی بچے ہوتے اور انھیں ستاتے تو کبھی انا الحق کا دعوی نہ کرتے۔دراصل سنت والی زندگی اعتدال کی ضامن ہے۔
میم الف
میم الف
آپ کی بات سے لگتا ہے منصورؒ نے محض دعوی کیا تھا۔ کیا ان کے دعوے کے پیچھے کوئی مشاہدہ یا ذاتی تجربہ نہ تھا؟ اگر تھا تو آپ کی بات سے یہ بھی مطلب نکلتا ہے کہ بیوی بچے، منصوریت کی راہ میں حائل ہوتے ہیں۔ دانا شخص کے لیے انتخاب آسان ہے :)
یاسر شاہ
یاسر شاہ
بھائی منیب بزرگوں سے یہی معلوم ہوتا ہے منصور رح مقبولین میں سے تھے۔ان کا دعوی غلط نہ تھا ۔ان پر مشاہدہ_ حق کی خاص تجلی ہوئی تھی جس کی تاب نہ لا پائے۔اگر بیوی بچے ہوتے تو مشغولیات کے تنوع کی وجہ سے کسی ایک حال کا اتنا غلبہ نہ ہوتا۔جیسے بعض صحابہ کو بھی یہ مغالطہ ہوا تھا کہ وہ منافق ہو گئے ہیں کیونکہ جو کیفیت ان کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ہوتی ہے وہ گھر پر نہیں ہوتی۔
Top