اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
ملا تو سب کو ہی زہر لگتا ہے جیسا کہ وہ اللہ رسول کے حکم کے بجائے اپنے کسی مفاد کے لئے اور اپنی مرضی سے لوگوں کو بلاتا ہے۔

آدھے سے زیادہ صوفی شاعر اندر سے عامر لیاقت ہوتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ پردہ تو دل کا ہوتا ہے باقی رہے احکامِ شریعت تو ہوا کریں ہمیں کیا۔ :)
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
یہی ملا نہیں ہیں جو عامر لیاقت ایسوں کے پروگریمز میں براجمان ہوتے ہیں؟

دلِ ملا گرفتارِ غمی نیست
نگاهی هست ، در چشمش نمی نیست
از آن بگریختم از مکتب او
که در ریگِ حجازش زمزمی نیست
محمداحمد
محمداحمد
پروگرام میں بیٹھنے کا مطلب ہم نشینی نہیں ہوتا بلکہ اپنے موقف کی نمائندگی ہوتی ہے۔
عبید انصاری
عبید انصاری
"ملاں" کو ملامت اپنی جگہ لیکن میرا سوال یہ ہے کہ یہ "نمازِ الفت" کون سی نماز ہے جو شاکر صاحب ادا کر رہے ہیں؟
محمد عبدالرؤوف
محمد عبدالرؤوف
شاکر صاحب تو خیر صوفی شاعر تو نہیں ہیں لیکن خواجہ غلام فرید صاحب سے تو پورا برصغیر پاک و ہند واقف ہو گا وہ فرماتے ہیں ” مسجد مندر ہِکڑو نور“
Top