اردو محفل فورم

یاسر شاہ
یاسر شاہ
السلام علیکم ۔بہت خوب شعر ہے۔کیسے ہیں ظہیر بھائی؟
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ الحمدللہ ، مالک کا بہت کرم ہے ۔ سب خیر و عافیت ہے۔ آپ سنائیے یاسر ۔ کیا خیر خبر ہے ۔ رمضان کیسا گزرا ۔
یاسر شاہ
یاسر شاہ
الحمدللہ سب خیریت ہے۔رمضان بھی اللہ کے فضل سے کوتاہیوں کے باوجود اچھا گزرا۔گذشتہ رمضان کے آخر میں لقوہ ہوا تھا۔ایک باچھ جام اور ایک دیدہ حیران ہو گیا تھا جس کا اثر چھ ماہ تک رہا ۔اس بار الحمدللہ صحت بھی ٹھیک رہی۔
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد احسن سمیع راحلؔ
مسیحا یقینا تھک گئے ہوں گے، اس لیے ان کو چاہیے کہ کچھ دیر سستانے کو محفل کا رخ کریں :)
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
ملک الموت بضد ہے کہ میں جاں لے کے ٹلوں ٭٭٭ سربسجدہ ہے مسیحا کہ مری بات رہے
Top