اردو محفل فورم

جا ن
جا ن
حوالہ؟
الشفاء
الشفاء
https://www.urduweb.org/mehfil/threads/يَا-أَيُّهَا-الَّذِينَ-آمَنُواْ-۔-اے-ایمان-والو.99899/page-8#post-1992611
جا ن
جا ن
جزاک اللہ، بہت شکریہ، لیکن اس سے یہ کیسے اخذ کیا گیا ہے کہ اس سے 'توبہ کی توفیق بھی چھن جاتی ہے' اور یہ گناہ 'سرفہرست' ہے ان میں جن میں توبہ کی توفیق چھن جاتی ہے!
الشفاء
الشفاء
وانتم لاتشعرون کا مطلب ہے کہ گناہ اور اس کی وجہ سے اعمال کے غارت ہوجانے کا شعور بھی تمہیں نہیں دیا جائے گا، تو جب اس کا احساس ہی نہیں ہو گا تو پھر اس پر توبہ کی توفیق کیسے ہوگی۔۔۔ ہماری تو اس پر یہی کیفیت بنتی ہے۔۔۔
جا ن
جا ن
صد معذرت بھائی آپ کے کیفیت نامہ سے 'یقین' کا گمان ہوتا ہے کہ واقعی ایسا ہوتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کے حقیقی الفاظ وانتم لاتشعرون میں توبہ کے متعلق ایسا 'واضح' نہیں ہے، انسان کئی معاملات میں خبر نہیں رکھتا جہاں وہ گناہ کرتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ رب کریم کے آگے وقتاً فوقتاً توبہ کا دروازہ کھٹکھٹاتا رہتا ہے، (1/2)
جا ن
جا ن
اس لیے میری دانست میں گناہ کا احساس نہ ہونا یا معلوم نہ ہونا یا اس سے بے خبری ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہو سکتا کہ توبہ کی توفیق نہیں ہو گی! اللہ بہتر جاننے والا ہے! (2/2)
الشفاء
الشفاء
معذرت کی ضرورت نہیں میرے بھائی۔ ۔۔ امید ہے "اندیشہ" سے آپ کی تسلی ہو جائے گی۔ خوش رہیں۔۔۔
جا ن
جا ن
جزاک اللہ! آپ بھی، شاد و آباد رہیں!
جا ن
جا ن
دو باتیں ہیں بھائی!
ایک تو یہ ہے کہ یہ میرا ذاتی مسئلہ نہیں ہے جس سے آپ اگر فلاں تبدیلی کر دیں تو میری تسلی ہو جائے گی، یہ معاملہ دین کا معاملہ ہے جہاں ایک چھوٹی سی اونچ نیچ سے کئی مسئلے جنم لیتے ہیں، اس لیے قران کریم کے الفاظ میں سے ممکنات کو اخذ کر کے قیاس کو یقین کا درجہ دینا اگر آپ سمجھتے ہیں صحیح ہے تو پھر میں اس سے متفق نہیں!
جا ن
جا ن
دوسری یہ کہ آپ نے یہ کہاں سے اخذ کیا ہے کہ یہ سرفہرست ہے مطلب اس کا سورس کیا ہے، کچھ ہمارے بھی علم میں اضافہ فرمائیں! جو احباب اس کو پڑھ کر آگے قوٹ کریں گے وہ بھی یہی سمجھیں گے کہ بالکل یہ سر فہرست ہے اور آپ کا ریفرنس دیں گے، اس لیے اگر واقعی ایسا کچھ ہے کسی حدیث یا قران کریم کی کسی آیت میں تو ہمارے علم میں اضافہ فرما کر شکریہ کا موقع دیں!
جا ن
جا ن
یہ سب باتیں کرنے کا مقصد قطعی تنقید یا تضحیک کرنا نہیں بلکہ انسان بہت کمزور ہے، جو جو احباب آپ کے اس مراسلے کو پڑھیں گے آپ پر اعتماد کرتے ہوئے اسے سچ تصور کریں گے اس لیے ہر معاملے میں ہمیں پوری بات لکھنی چاہیے کہ آیا یہ یقین کی حد تک درست ہے یا محض قیاس پر مبنی اندیشہ ہے اور یہ اندیشہ کہاں سے اخذ کیا گیا ہے، امید ہے آپ میری بات سمجھ رہے ہوں گے!
Top