اردو محفل فورم

محمداحمد
محمداحمد
ذرا بجا دخل اندازی کو ڈیفائین کریں عدنان بھائی؟ :)
فرقان احمد
فرقان احمد
آپ کو کس نے ستایا، کچھ تفصیل عنایت ہو محترمی!
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا ۔
سید عمران
سید عمران
فرقان احمد بھائی۔ اگر اس بار آپ کا شک ہم پر ہے تو آپ غلطی پر ہیں۔ ہم ستاتے ہیں تو دنیا دیکھتی ہے۔ اور عدنان بھائی کو دہائی دینے کا موقع نہیں ملتا!!!
فرقان احمد
فرقان احمد
کیفیت نامہ شاہی ٹون لیے ہوئے ہے، ہمیں سخت تشویش لاحق ہے۔ کوئی ہے جو بتلائے کہ دربار شاہی میں کیا ہلچل مچی ہے!
سید عمران
سید عمران
ہاہاہاہا۔۔۔
لگتا ہے رات کو قبرستان سے گزرتے ہوئے کسی شاہی بھوت کا سایہ پڑگیا!!!
فرقان احمد
فرقان احمد
نہیں، نہیں! ایسا، خوف ناک ڈراپ سین! شاہی بھوت حاضر ہو ۔۔۔!
سید عمران
سید عمران
لگتا ہے بھوت منہ میں گھنگھنیاں ڈالے بیٹھا ہے۔ کچھ بولتا ہی نہیں!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی
سید عمران
سید عمران
آپ کی باری ہے!!!
سید عمران
سید عمران
وجہ بے زاری بتائی جائے!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
جو بھڑاس تھی وہ ہم کیفیت نامے میں نکال چکے ۔
اب ہم نے کچھ نہیں کہنا ۔
سید عمران
سید عمران
کم از کم دخل اندازوں کا نام ہی بتادیں!!!
محمداحمد
محمداحمد
عدنان بھائی! اتنی سی بھڑاس!

سچ پوچھیے تو ذرا بھی مزا نہیں آیا۔
فرقان احمد
فرقان احمد
مجال ہے شاہی رعونت میں اک ذرا فرق آیا ہو۔ اب بھی اصرار ہے کہ ہم نے کچھ نہیں فرمانا ہے۔ ہم ظلِ الٰہی سے پوچھ پوچھ تھک ہارے۔ اللہ اللہ!
محمداحمد
محمداحمد
اب عدنان بھائی تالی بجا کر "تخلیہ" کا حکم نہ جاری کر دیں۔ :)
سید عمران
سید عمران
اگر عدنان بھائی تالیاں بجانے لگے تو خطرہ ہے کہ ہم ان پر کوئی اور حکم جاری نہ کردیں!!!
محمداحمد
محمداحمد
آپ حکم نہیں دے سکتے!

آپ مفتی ہیں فتویٰ لگائیں ان پر۔ :)
Top