اردو محفل فورم

محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
شاید ملکی صورتحال کی وجہ سے خوف زدہ نظر آتے ہیں ۔
عرفان سعید
عرفان سعید
ایسا کیا ہو گیا ملکی صورتِ حال کو؟
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
ارے کیا آپ جاسم کی بنائی سیاسی زمروں کی لڑیاں نہیں دیکھتے ۔
عرفان سعید
عرفان سعید
پھر ٹھیک ہے!
فرقان احمد
فرقان احمد
عرفان سعید بھائی! غیر معمولی بات ہے ویسے یہ۔ ان دنوں خوب چہل پہل ہوا کرتی تھی۔ کوشش کرتے ہیں ہم بھی کہ کچھ رونق میلہ لگے! :) ہمارا خیال ہے کہ مدیران چونکہ زیادہ تر وقت ادارتی کام میں پھنسے ہوتے ہیں، اس لیے محفلین کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔
عرفان سعید
عرفان سعید
پچھلی سالگرہ پر تو خوب جوش و خروش اور گہما گہمی تھی، اور یہی وجہ تھی کہ میں محفل پر کافی فعال ہو گیا۔ اب اس سالگرہ پر ساری رونق ہی مانند پڑی ہوئی ہے۔
یہ نہ ہو کہ آخر میں جاسم محمد کی منت سماجت کرنا پڑے کہ محفل پر سالگرہ ایسے اٹھاؤ اور اچھالو جیسے سیاسی لڑیاں!
فرقان احمد
فرقان احمد
جناب ہم آپ کو بھولے نہیں۔ ہم نے ہی آپ کو شناختی پریڈ کے لیے پیش کیا تھا۔ اور ہماری خوش بختی کہ آپ ایسے فعال ہوئے کہ بس، پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔ :)
عرفان سعید
عرفان سعید
ذرہ نوازی ہے آپ کی
ممنون ہوں!
فرقان احمد
فرقان احمد
بھئی، ہم تب سے آپ کے متاثرین میں شامل ہیں جب سے آپ کا طرزِ اسلوب ملاحظہ کیا ۔۔۔!
عرفان سعید
عرفان سعید
گپ شپ، مزاحیہ تبصروں اور تک بندیوں کے بعد طرزِ اسلوب نجانے کن بھول بھلیوں میں کھو گیا!
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
کھویا نہیں بس بھول بیٹھے ہیں ،ذرا سی توجہ چاہیے اسلوب کی خوشبو سے محفل مہک اٹھے گی ۔
مریم افتخار
مریم افتخار
تھیسز سبمیشن اور فائنل وائیوا ڈیٹ ڈال دی گئی ہے جولائی میں، کیا کِیا جائے!!
جاسم محمد
جاسم محمد
سیاست نہیں ورلڈ کپ کا شاخسانہ ہے :)
عرفان سعید
عرفان سعید
مریم افتخار : آپ اپنی اہم تدریسی مصروفیات پر توجہ دیں۔ سالگرہ آتی رہے گی۔
Top