زیرک

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • ٭اس میں کوئی شک نہیں کہ ہرملک میں اچھے برے دونوں طرح کے لوگ ہوتے ہیں،لیکن کیا اپنا پیغام پہنچانے کے لیے قوم کے لیے جاہل کا لفظ کہنا جائز ہے؟
    عباس رضا
    عباس رضا
    میرا حُسنِ ظن ہے کہ مرادی کیفیت نامے میں ”جاہل“ کا لفظ ”پاکستانی“ کی صفت نہیں ہے بلکہ قیدِ احترازی ہے یعنی جو ایسی سوچ رکھتے ہیں بس اُنہی کو جاہل کہا گیا ہے۔ واللہ اعلم
    سید عمران
    سید عمران
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا طرزِ مبارک یہ تھا کہ اگر قوم کی کسی برائی کی نشان دہی کرنا مقصود ہوتی تھی تو فرماتے تھے ’’ما بال اقوام‘‘ اس قوم کو کیا ہوگیا ہے (کہ مثلاً ظلم کرتی ہے)۔۔۔
    آپ نے کبھی فردِ واحد یا قوم کو برے الفاظ سے منسوب نہیں فرمایا۔۔۔
    ہمارا سرمایہ حیات تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال ہی ہیں!!!
    ٭جیت کر جشن منانا تو ہوئی عام سی بات٭ ہار کر بھی تو کبھی ''جشن'' مناؤ صاحب!
    ٭رمضان میں سحری و افطاری کے اوقات میں زیادہ کھانے پینے سے روزہ رکھنے کے طبی فوائد ضائع ہو جاتے ہیں اس لیے احتیاط لازم ہے۔
    ٭ہتھیلیوں نے ہواؤں کو روک رکھا تھا٭ جلا رہا تھا انہی کو چراغ اندر سے٭ نعیم ضرار
    ٭جانے کیسی گرد ہے میرے خوابوں میں٭ نیند سے اٹھ کر پلکیں جھاڑنا پڑتی ہیں
    ٭کچھ اعمال بار بار حج کرنے سے زیادہ افضل ہیں جن میں سے ایک غریبوں اور مظلوموں کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔
    ٭دیوانگی خرابیِ بسیار ہی سہی٭ کوئی تو خندہ زن ہے چلو یار ہی سہی٭
    ٭تُو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں٭ ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
    ٭جاہل قوم کی سب سے بڑی بدبختی یہ ہے کہ وہ دشمن کی سازش، وسوسے اور فریب کا شکار ہو کر اپنے خیرخواہ کے مقابل کھڑی ہو جاتی ہے۔
    ٭بِک جاتے ہیں یوسفؑ کی طرح لوگ وہاں پر٭ خوابوں کا جہاں کوئی خریدار نہ ہووے٭ ناز مظفرآبادی
    ٭المیہ٭یتیم خانے میں بن ماں باپ کے بچوں کی موجودگی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے لیکن اولڈ ہومز میں ایسے بزرگ بھی دیکھے ہیں جن کی اولاد زندہ ہے
    زیرک
    زیرک
    راولپنڈی اسلام آباد میں دو جگہ اولڈ ہومز اور یہاں برمنگھم یو کے میں بھی یہ دردناک داستانیں دیکھنےاور سننے کو ملیں، ، نہ دیکھتا تو اچھا رہتا،کیونکہ دل کڑھتا ہے یہ سب دیکھ کر۔ المیہ یہ ہے کہ صاحبِ جائیداد اولاد کے پاس جائیداد بھی اکثر اوقات اسی والد سے وراثت میں ملی ہوتی ہے۔ کچھ نے تو حد ہی پار کری ہوئی ہے کہ جائیداد اپنے نام لگوائی اور باپ کو اولڈ ہوم کے نام کر دیا۔
    جاسمن
    جاسمن
    پہلے باہر کے ممالک کے بارے میں سنتے، پڑھتے تھے۔ پھر پہلی بار راولپنڈی میں دیکھا۔ سات لڑکوں کا باپ بھی تھا۔ اور پھر جنوبی پنجاب ملتان میں بھی بن گیا۔ پہلے تو اس کی حالت بہت خراب تھی۔ اب نئی عمارت کے ساتھ نئی منتظم بھی بہت اچھی ہیں۔ مکین لوگوں کی حالت بھی پہلے سے اچھی ہے۔ داستانیں۔۔۔۔الحفیظ الامان۔ اللہ سب کی اولادوں کو ان کے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین!
    زیرک
    زیرک
    آمین
    ٭مسلک اور عقیدے کی بنا پر نفرت، بغض اور حقارت آمیز رویہ بنیادی اسلامی تعلیمات کے یکسر منافی ہے۔
    زیرک
    زیرک
    بنیادی اسلامی تعلیمات کو ایک جملے میں بیان کرنا مشکل ہے البتہ ایک آسان سا کلیہ ہے کہ ''اپنے مسلک کو مت چھوڑیں اور دوسرے کے مسلک کو مت چھیڑیں''، اگر ایسا ہو جائے تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
    عباس رضا
    عباس رضا
    مختصرا کہوں گا کہ جس طرح اللہ کے لئے محبت ایمان کا حصہ ہے یونہی اللہ پاک کے لئے نفرت کرنا بھی ایمان کا حصہ ہے۔ الحب للہ والبغض فی اللہ
    فلسفی
    فلسفی
    لآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحمدُ رَّسُولُ اللہ ، اس کلمے سے ہٹ کر کسی بھی قسم کی تشریح متوازی دین تو کہلائے گا لیکن دین اسلام کا مسلک یا فرقہ ہرگز نہیں۔ مسالک کے درمیان البتہ ہم آہنگی انتہائی اہم ہے۔
    ٭مخلوط میل جول کی نئی روایات کا انجام اکثر اوقات اچھا نہیں ہوتا، جو عزت و احترام نکاح کی صورت میں ملتا ہے وہ معاشرے میں سب سےزیادہ محترم ہے۔
    ٭مرد و عورت کے مابین محبت ایک قدرتی امر ہے لیکن اس کی منزل سڑک، پارک اور ہوٹل نہیں بلکہ عزت کے ساتھ نکاح اور گھر کی چار دیواری ہے۔
    جاسمن
    جاسمن
    آج جن کے ہاں مہمان تھی، ان کی بہن کو نجانے کتنی بار میں نے یہ بات کہی کہ نکاح بہت خوبصورت چیز ہے۔ یہ اللہ کی رحمت ہے۔ اللہ کی مہربانی ہے۔ اور ماشاءاللہ کل ان کا نکاح ہے۔
    زیرک! آپ نے سچ و حق بات کہی۔ اللہ سب کو درست رستے پہ چلائے اور غلط رستوں سے پناہ دے۔ ہماری اولاد اور آنے والی نسلوں کو موجودہ دور کے فتنوں اور آنے والے فتنوں سے پناہ دے۔ بے داغ جوانی دے۔ آمین!
    زیرک
    زیرک
    آمین
    زیرک
    زیرک
    مخلوط میل جول کی نئی روایات کا انجام اکثر اوقات اچھا نہیں ہوتا، جو عزت و احترام نکاح کی صورت میں ملتا ہے وہ معاشرے میں سب سےزیادہ محترم ہے۔
    ٭روز سہتی ہیں جو کوٹھوں پر ہوس کے نشتر٭٭ ہم درندے جو ناں ہوتے تو وہ مائیں ہوتیں
    ٭٭مثبت تنقید کے لیے “علم” کا ہونا ضروری ہے، جبکہ نکتہ چینی کے لیے “جہالت” ہی کافی ہے۔٭٭
    ٭٭ بے شک مایوسیوں کی دیواروں میں اللہ کی رحمت، امید کے نئے دروازے کھولتی ہے۔
    ٭دعا خالق و مخلوق کے درمیان رابطے و تبادلے کا ذریعہ ہے مخلوق اپنی ساری پریشانیاں اللہ کے حوالے کر دیتی ہے، خالق مخلوق کو رحمتوں سے نوازتا ہے
    ٭ہم بھی پتھر، تم بھی پتھر، سب پتھر ٹکراؤ٭٭ ہم بھی ٹوٹیں، تم بھی ٹوٹو، سب ٹوٹیں، آمین
    جاسمن
    جاسمن
    اللہ خیر کرے۔!
    زیرک
    زیرک
    اناؤں کے پتھر ٹوٹنے ہی چاہییں مدیر صاحبہ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top