اردو محفل فورم

احمد محمد
احمد محمد
اور کوشش کرنی چاہیے کہ تجربہ صرف دوسروں کے غلط فیصلوں سے ہی حاصل کیا جائے، نہ کہ خود سے غلط فیصلوں سے۔۔۔ کیونکہ خود کے غلط فیصلے سے تجربہ تو خالص حاصل ہوگا مگر اس بات کا بھی غالب امکان ہے کہ اس فیصلہ کو درست (یا پہلے تجربہ سے حاصل نتائج کے متضاد) کرنے کا موقع آپ کھو دیں۔
محمد فہد
محمد فہد
احمد بھائی زندگی میں ہر انسان سے ہر فیصلہ بھی تو صحیح نہیں ہو سکتا ہے بعض فیصلے انسان گصے اور جلد بازی میں کر دیتا ۔ اور بعض مجبور ہر کر، اور جتنا مرضی تجربے کار اور علم رکھنے واا انسان ہو کبھی نہ کبھی غلطی کر ہی دیتا ہے ۔۔ اور کہیں نا کہیں عقل و ہوش کھو ہی دیتا ہے چاہے کچھ دیر کہ لیے ہی کیوں نا ہو ۔ کبھی نا کبھی حماقت عقل پر قبضہ کر ہی لیتی ہے پھر چاہے وہ چند لمحوں کے لیئے کیوں نا ہو۔
محمد فہد
محمد فہد
اور اسکا دوسرے پہلو سے بھی بات کرتے ہیں کچھ فیصلے انسان خود کرتا ہے اور کچھ دوسرے کرتے ہیں ۔ ہونا تو یہ چاہے کہ جو فیصلے ہم کرتے ہیں ثابت قدمی پر رہ کر وہی فیصلے درست ہونے چاہیں ۔ لیکن اکثر اوقات دوسروں کا ہمارے بارے میں کیا گیا ٖفیصلہ درست ثابت ہو جاتا ہے۔۔ تو کیا ہم فیصلہ کرنا چھوڑ دیں ؟
محمد فہد
محمد فہد
احمد بھائی، اللہ سوہنا، آپ کے لیئے آسانیاں پیدا کریں اور دنیا کی ہر بھلائی اور ہر عزت آپ کا مقدر ہو، راحت ہو سکون ہو صحت ہو خوشحالی ہو آمین یارب ۔۔
احمد محمد
احمد محمد
فہد بھائی! یہی تو فرمایا اشفاق صاحب نے کہ جب آپ نے فیصلہ لینا ہو تو غصہ، غلطی، جلد بازی، حماقت اور مجبوری میں فیصلہ لینے کی بجائے پہلے سے موجود تجربات (جو کہ ہم سب انسانوں کی غلطیوں سے اخذ کئے گئے ہیں) کی روشنی میں فیصلہ کریں تا کہ آپ غلطی سے بچ سکیں نہ کہ پھر تجربہ حاصل کر کے بیٹھ جائیں۔ :)
Top