اردو محفل فورم

فرحت کیانی
فرحت کیانی
بالکل۔ کہاں گم ہیں ہادیہ؟ میں آپ کے سکول والے سلسلے کو بہت اشتیاق سے پڑھتی تھی۔ آپ نے کافی عرصے سے اپ ڈیٹ ہی نہیں کیا۔
ہادیہ
ہادیہ
السلام علیکم! کیسی ہیں سویٹ آپی؟ میں تین ماہ غیر حاضر رہی ہوں فورم سے۔۔اب نایاب بھائی کے انتقال کی خبر سن کر آئی تھی واپس۔۔ اللہ پاک اپنے کرم کا معاملہ فرمائے ان پہ۔۔آمین
آپی وہ تھریڈ دوبارہ شروع کرتی ہوں کچھ دن اور بس۔۔ :)
فرحت کیانی
فرحت کیانی
کیوں غیر حاضر رہی ہیں بھلا؟ بچوں کو اتنی طویل غیر حاضری پر جرمانہ بھی کیا جاتا ہے اور کان بھی پکڑوائے جاتے ہیں۔ آپ کے ساتھ کیا کیا جائے؟
مجھے انتظار رہے گا آپ کی اپ ڈیٹس کا۔
فرحت کیانی
فرحت کیانی
نایاب بھائی کی وفات کی خبر مجھے بھی ایک دو دن پہلے محفل پر لاگ ان ہونے پر ملی۔ یقین اب بھی نہیں آ رہا۔ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں سمیت سب دوستوں ساتھیوں کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
ہادیہ
ہادیہ
لیکن میں تو "بڑی" ہوگئی ہوں۔۔:ڈی
Top