آپ ایک انسان ہیں جو اس وسیع کائنات کی ایک کہکشاں کے اربوں ستاروں میں سے ایک ستارے کے گرد گھومنے والے ایک سیارے میں موجود ہیں، ممکنہ طور پر!
آپ انگنت دنیاؤں کے آنگن میں ہماری طرح ہی ایک حقیر سی مخلوق ہیں جسے اگر نہ بھی بنایا جاتا تو بھی کائنات کا نظام چلتا رہتا اور فی الوقت چھوٹی سی دنیا کے کسی کونے میں موجود ہیں۔