اردو محفل فورم

م حمزہ
م حمزہ
اسے المیہ تو نہ کہیں۔ بلکہ ہمت اور حوصلے کا نام دیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
بھیا چوٹ کھا کر ہی عزم و حوصلہ مضبوط ہوتا ہے ۔
م حمزہ
م حمزہ
بالکل متفق۔ البتہ چوٹ الگ شئی ہے اور المیہ الگ شئی۔
محمد عدنان اکبری نقیبی
محمد عدنان اکبری نقیبی
اکثر اوقات معاشرے کی طرف سے ملنے والی انجانی چوٹ اس معاشرے کی بے حسی کا المیہ ہی ہوتی ہے۔بچپن یا لڑکپن میں جب خواہشات بیدار ہو رہی ہوتی ہیں ،رنگین دنیا کو دیکھ کر دنیا کے مزے اٹھنے کا شوق بیدار ضرور ہوتا ہے مگر گھر کے حالات کم آمدنی کی وجہ سے ان خواہشات اور شوق کا گلا گھونٹ کر خود کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے اور یہ سلسلہ ختم نہیں ہوتا بلکہ عمر رواں کے ساتھ ساتھ قدم با قدم چلتا ہی رہتا ہے ۔
احمد محمد
احمد محمد
خوب نقیبی بھیا۔۔ یعنی بچپن میں پچپن کے ہو جانا؟؟؟ :)
Top