اردو محفل فورم

محمد تابش صدیقی
جاسمن
جاسمن
آپ گلیسرین کو صاف انگلی سے حلق میں لگائیں۔ خاص طور پہ سوتے وقت۔
دانت صاف رکھیں۔ مسواک ہو تو زیادہ بہتر ہے کہ وہی کریں۔
پانی میں نمک ڈال کے غرارے کریں۔
جاسمن
جاسمن
پانی سے بھرے گلاس میں چاقو سے کانٹا لگائیں۔ یعنی جیسے کسی چیز کو کاٹتے ہیں۔ یہ ٹوٹکا ہے۔
گلے میں سفید کپڑا باندھیں۔ یہ بھی ٹوٹکا ہے۔
گلیسرین تو بہت ہی زبردست ہے بند گلے کو کھولنے کے لیے۔ جب گلا بند ہو تو میں یہ نسخہ دن میں دو تین بار کر لیتی ہوں۔
پانی کاٹ کے پینے سے بھی آرام آتا ہے۔
جاسمن
جاسمن
ابھی فوری طور پہ پانی کاٹ کے پیئں۔ پانی ٹھنڈا بالکل نہ ہو۔
جاسمن
جاسمن
اور اس کے بعد جلدی سے گلیسرین لا کے اندر حلق میں انگلی سے اچھی طرح لگائیں۔ رات کو بھی لگائیں۔
فرقان احمد
فرقان احمد
غرارے، یخنی اور آرام!
اکمل زیدی
اکمل زیدی
فرقان بھائی آپ والا نسخہ تو مسلسل چل رہا ہے سوائے آرام کے جاسمن سس کا کچھ نیا ہے کر کے دیکھتے ہیں مگر گلے میں درد وغیرہ نہیں ہے ڈاکٹر کہتے ہیں اس کی کوئی دوا نہیں ہے۔۔۔بس ٹوتکہ یا پھر ریسٹ۔ ۔ ۔
فرقان احمد
فرقان احمد
آرام اس دور میں کہاں نصیب ہوتا ہے صاحب! ہمیں نسخہ یوں لکھنا چاہیے تھا ۔۔۔ آرام، غرارے، یخنی! اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے، آمین!
فرقان احمد
فرقان احمد
بھاپ تو لے ہی رہے ہوں گے آپ۔ :) اور ہاں، دل بڑا رکھیے۔ یہ مسئلہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔ بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
جاسمن
جاسمن
اللہ پاک صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔آمین!
جاسمن
جاسمن
اللہ کا شکر ہے کہ اُس پاک پروردگار نے کسی بُری بیماری سے بچایا ہوا ہے۔
الحمداللہ۔
Top