اردو محفل فورم

فیصل عظیم فیصل
فیصل عظیم فیصل
بے شک امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی اہمیت دین میں واضح ہے البتہ موعظہ حسنہ سے تلقین و نصیحت کے باوجود اگر کوئی حق بات سے منکر رہے تو لکم دینکم و لی دین والا معاملہ بھی ہے۔ داعی کا کام صرف پہنچا دینا ہوتا ہے ہدایت صرف اللہ عزّوجل کی ذات مبارکہ کی طرف سے ہے۔ اور جو حق کا متلاشی ہو اس کے لیئے حق کے دروازے کھول دینے والی ذات مبارکہ وہی احد و ہادی ہے جو اس کائنات کا خالق و مالک ہے
اکمل زیدی
اکمل زیدی
جی فیصل بھائی بالکل صحیح فرمایا آپ نے ۔۔۔۔ہدایت اللہ کی ہی طرف سے ہے مگر ہمیں اپنے اس فرض سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔۔۔وہی آپ کی بات کے داعی کا کام پہنچا دینا ہوتا ہے۔۔۔مگر ہماری مشکل یہ ہے کے ہم اس میں پڑ گئے ہیں کہ ہمیں اس سے کیا یا تمھیں اس سے کیا ۔ ۔ ۔ ۔
Top