اردو محفل فورم

جاسم محمد
جاسم محمد
سیکولرازم ایک موقف نہیں اصول ہے۔ اور اصولوں پر ہٹ دھرمی ہی دکھائی جاتی ہے، لچک نہیں۔
ریاستی امور کو مذہب سے جدا کرنا سیکولرازم کا بنیادی اصول ہے۔ اور اسی اصول کی بنیاد پر مغربی ممالک نے ترقی کی ہے۔ اس کادائیں یا بائیں بازو کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
La Alma
La Alma
حالانکہ معاملہ اس کے برعکس ہے۔ سیکولر ازم فطرت کے اصولوں سے بغاوت کا نام ہے۔ پوری انسانی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیجئے۔ چاہے بت پرستی ہو، آتش پرستی ہو یا الہامی مذاہب کا اتباع ، فطرت ہمیشہ مذہب پسند رہی ہے۔
ربیع م
ربیع م
سیکولر ازم کلیتا مذہب کے خلاف نہیں ہے بس مذہب کی حدود متعین کرتا ہے.
آصف اثر
آصف اثر
سیکولرزم کے ساتھ بدتمیز کا بھی اضافہ کردیجیے۔ حق تو آپ نے تقریبا بیان ہی کردیا ہے۔
آصف اثر
آصف اثر
جاسم محمد مذہب کو محدود کرنے کا حق سیکولرازم کو کس نے دیا ہے۔
آصف اثر
آصف اثر
جاسم محمد اس لیے تو اسرائیل جیسی یہودی ریاست ترقی کو ترس رہی ہے۔ اچھا فلسفہ ہے۔
ایران ایک کٹر مذہبی ملک ہے، اگر بین الاقوامی یہودی اور عیسائی حکمرانوں کی سخت پابندیاں ہٹ جائے تو کیا ایران کو ترقی یافتہ ہونے میں صدی لگے گی۔ دس سال کی دیر ہوگی۔
La Alma
La Alma
مذاہب سیکولر ازم کی ڈومین میں نہیں آتے جو وہ ان کی حدود متعین کرے ۔ اگر ایسا ہے تو یہ عمل اس School of thought کے اپنے ہی نظریات سے متصادم ہے۔
جاسم محمد
جاسم محمد
آصف اثر آپ یورپ کی تاریخ کیوں نہیں پڑھتے؟ ماضی میں یورپ میں بھی مذہب ہر چیز پر حاوی تھا۔ معاشرہ کو عقل، دلیل اور منطق پر چلانے کیلئے سیکولرازم کا لاگو کیا گیا۔ نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
جاسم محمد
جاسم محمد
آصف اثر یہودی ریاست مکمل طور پر سیکولر نہیں ہے۔ ان کی قانون سازی کا اہم حصہ یہودی مذہب پر مبنی ہے۔
جاسم محمد
جاسم محمد
La Alma ماضی میں یقینا انسانوں کی اکثریت مذہب پرست ہوگی۔ البتہ دور جدید میں ایسا نہیں ہے۔ مغربی یورپ کی اکثریت آج مذہب بیزار ہے۔
جاسم محمد
جاسم محمد
La Alma سیکولرازم نے صرف ریاستی امور میں مذہب کو الگ کیا ہے۔ باقی امور معاشرت میں مذہب قائم و دائم ہے۔ اس کی وجہ ماضی میں مذہب اور ریاست کے ملاپ سے وقوع پزیر ہونے والی تباہی ہے۔ جس کی وجہ سے یورپ ڈارک ایجز کا شکار رہا۔
آصف اثر
آصف اثر
میں نے یورپ کی تاریخ بہت پہلے پڑھی ہے۔ آپ اس بات کو کیوں نہیں سمجھ پارہے ہیں کہ عیسائیت اور اسلام دو بہت ہی الگ مذاہب ہیں۔ عیسائیوں کی کتاب بائبل پادریوں کے خواہشات کا ایک مسخ شدہ کتاب بن گیا تھا۔ لہذا اس کے خلاف بغاوت ہونا تھی۔
آصف اثر
آصف اثر
جب کہ مسلمانوں کی کتاب قرآن مجید اول تا قیامت تحریف سے محفوظ خالص اللہ تعالیٰ کی الہامی کتاب ہے۔
جہاں تک سیکولرزم کا تعلق ہے تو آج کل ارتقا پرستوں اور سیکولر شدت پسندوں نے جو تباہی مچائی ہے الامان والحیظ۔
Top