اردو محفل فورم

محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
تقطیع سے بہتر ہے کہ شعر کو گنگنایا جائے۔ بلکہ تقطیع شعر کو گنگنانے کا ہی دوسرا نام ہے۔
کاشف اختر
کاشف اختر
ریحان بھائی! جن بحور کے آخر میں لن فعولن مفاعلین وغیرہ ہوں یعنی سالم بحور؛ ان کی تقطیع آسان لگتی ہے.... لیکن یہ مفعول مفاعیل وغیرہ کا مسئلہ سمجھ میں نہیں آتا
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
آپ کی بات سمجھ نہیں پایا، کہیں آپ ان دو بحور کے مل جانے کی طرف تو اشارہ نہیں کر رہے؟
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
کاشف اختر
کاشف اختر
جی نہیں مجھے تقطیع کے مسائل سمجھ میں نہیں آتے..... جیسے ایک شعر لیں

فکر جمیل خواب پریشاں ہے آجکل.... کی تقطیع کیسے کریں گے
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
فکرے جَ : مفعول
میل خابِ: فاعلات
پریشاں ہِ :مفاعیل
آج کل: فاعلن
کاشف اختر
کاشف اختر
بنیادی طور پر یہ سمجھنا ہے کہ مفعول اور مفاعیل میں آخری حرف یعنی لام ساکن ہے تو یہ تسکین کا عمل تقطیع میں کس طرح انجام دیتے ہیں
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
ارکان کی آخر میں آنے والا حرف ساکن ہو یا متحرک اس سے فرق نہیں پڑتا۔
Top