اردو محفل فورم

لاریب مرزا
لاریب مرزا
سرد موسم سے بھی بہت کچھ ہوتا ہے بہنا۔ سچ کہہ رہے ہیں ہمارے تو دانت بھی بجنے لگتے ہیں۔ :)
ہادیہ
ہادیہ
ہاہاہا!!!۔۔
ہادیہ
ہادیہ
لاہور میں کتنی بارش ہوئی؟
ہادیہ
ہادیہ
ہلکی ہلکی یا تیز؟
لاریب مرزا
لاریب مرزا
بارش تو کم ہی ہوئی لیکن ہوئی بہت غلط وقت پہ۔ بچوں کی تفریح کا وقت تھا۔ بادل نخواستہ پورے گراؤنڈ کا چکر لگا کر دیکھا کیے کہ کوئی طالبہ گراؤنڈ میں رہ نہ جائیں۔ اور بارش میں بھیگ کے بیمار نہ پڑ جائیں۔
اپنی طرف کا سنائیے کیا حالات رہے؟؟ :)
ل
لئیق احمد
اس بات کا انحصار تو اس بات پر ہے کہ کہ لہجہ کس کا ہے!
محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
مجھے سرد موسم میں بہت زکام ہوتا ہے۔
ہادیہ
ہادیہ
ہماری طرف رات میں ہوئی ۔۔ تقریبا ایک بجے۔۔ سب سوگئے تھے۔۔ ٹھنڈی تیز ہوا سے ہال کا دروازہ کھل گیا بھائی لاک کرنا بھول گئے تھے۔۔ تب میں اٹھی اور دیکھا تو بارش ہورہی تھی ۔۔ پھر کافی دیر باہر بیٹھی رہی۔۔ بڑا مزا آیا۔۔ کوئی کہنے والا نہیں تھا اس وقت کہ کمرے میں جاؤ:ڈی۔۔ بارش بہت ہلکی ہلکی ہورہی تھی اور صبح تک جاری رہی نماز فجر کے بعد تک:)
ہادیہ
ہادیہ
مجھے دو ویک سے زیادہ ہوگیا ہوئے،کھانسی،زکام ،نزلہ اور بخارالبتہ ایک دن چھٹی پر ہوتا ایک دن ہوجاتا:پی
ہادیہ
ہادیہ
لئیق بھائی عموما ایسا رویہ نام نہاد اپنوں کا ہی ہوتا ہے جو تکلیف کا سبب ہوتا ہے
لاریب مرزا
لاریب مرزا
ہادیہ یعنی کہ آپ کافی دیر تک باہر بیٹھی رہیں اور آپ کو یہ بھی محسوس نہیں ہوا کہ چھت پہ کوئی بھاگ رہا ہے، دروازہ چڑچڑایا ہے، کھٹکا ہوا ہے یا ابھی کوئی قریب سے گزر کے گیا ہے۔ آپ تو خاصی بہادر ہیں۔ :p
لاریب مرزا
لاریب مرزا
اوہو، ابھی تک افاقہ نہیں ہوا آپ کو؟؟ ہم آپ کی جلد از جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ :)
ہادیہ
ہادیہ
اپنے گھر میں کون ڈرتا ہے سس؟؟ البتہ وہ حصہ گھر کی چھت ہو تو ہم ایک بھائی کو ساتھ لیکر ہی جاتے ہیں اگر جانا پڑ جائے:ڈی۔۔ اوہو یہ مجھے آج کل کیا ہورہا میں بھی "ہم ہم" کرکے بولنے لگی ہوں:ڈی
ہادیہ
ہادیہ
نہیں لکھنے لگی ہوں:)
ہادیہ
ہادیہ
آمین ثم آمین۔ جزاک اللہ خیرا:)
لاریب مرزا
لاریب مرزا
ہم کچھ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو رات کے وقت گھر پہ بھی "truth or dare" کھیل رہے ہوں تو ان پہ ڈئیر آتا ہے کہ گھر کے مین گیٹ کو اکیلے ہاتھ لگا کر آئیں۔ :) :)
Top