اردو محفل فورم

ظ
ظفری
کتنے صحابہ کرام نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے نام تبدیل کیئے ان کی بھی فہرست مرتب فرما دیجیئے گا ۔ ماسوائے ایک صحابہ کے جن کے نام کا مفہوم صیح نہیں تھا ۔ اگر کوئی نام اخلاقیت اور شرک سے پاک ہے تو وہ نام رکھنے یا اس پر قائم رہنے میں کوئی آسمانی عذاب نازل نہیں ہوجائے گا ۔
ظ
ظفری
مسلمان ایک قومیتی شناخت بن چکی ہے اور اگر کوئی عربی نام رکھ کر اس قومی شناخت کا حصہ بننا چاہتا ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے مگر اس کو اسلامی نام سے تعبیر کرنا میرے خیال سے نامناسب ہے ۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
پیارے بھائی، مراد صرف اس قدر تھی کہ میں اگر دہریہ ہو جاتا ہوں اور دہریت میں عمر گزار لیتا ہوں تو اصولاً مجھے اپنے عقائد کے ساتھ اپنا نام بھی بدل لینا چاہیے کیونکہ وہ بہرحال (نقلِ کفر کفر نباشد) ایک افسانہ‌طرازی یعنی مذہب پر مبنی ہے۔ یہ کیا کہ میں اپنا نام بھی بدلنے کی جرأت نہ کر سکوں اور دوسروں کو ان کا دین بدلنے پر مجبور کرتا پھروں؟
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اسلامی شناخت کے ساتھ موجود دہریے اسلام کے لیے نقصان اور بدنامی ہیں۔ میں نے کسی عذاب کی نوید نہیں سنائی۔ محض ان کی اخلاقی جرأت کو للکارا ہے۔
ظ
ظفری
دراصل میں نے اپنی گذشتہ پوسٹوں میں آپ کو نہیں لتاڑا ۔۔۔ آپ سمجھ گئے ہونگے۔ ہاہاہا
ظ
ظفری
مگر آپ کی اس بات سے( میں اگر دہریہ ہو جاتا ہوں اور دہریت میں عمر گزار لیتا ہوں تو اصولاً مجھے اپنے عقائد کے ساتھ اپنا نام بھی بدل لینا چاہیے کیونکہ وہ بہرحال (نقلِ کفر کفر نباشد) ایک افسانہ‌طرازی یعنی مذہب پر مبنی ہے ) سے اختلاف کرتا چلوں کہ نام سے کسی مذہب سے وابستگی ظاہر نہیں ہوتی ۔
ظ
ظفری
میں یہی واضع کرنےکی جسارت کر رہا تھا کہ نام کلچر ، تہذہب اور ثقافت سے تعلق رکھتا ہے ۔ مگر کوئی بھی نام کسی کی کوئی میراث نہیں ہے ۔ اگر کوئی دہریہ بن جاتا ہے تو کسی کو یہ حق کیسے حاصل ہوگیا کہ وہ اس سے اس کا نام چھین لے ۔ مگر جب ہم نے عربی ناموں کو اسلامی نام بنادیا ہے اور اس کی بنیاد پر کسی کے عقائد اور ایمان کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے لیں تو پھر بحث کی کوئی گنجائش نہیں بنتی ۔
ظ
ظفری
ورنہ میرے یہاں کافی دوست ہیں جن کے نام اب بھی وہی ہیں جو اسلام قبول کرنے سے پہلے تھے ۔ اور وہ ہم اسلامی ناموں والوں سے زیادہ راسخ القائد ہیں ۔
با ادب
با ادب
واہ بہت خوب یہی سمجھانا مراد تھا کہ اگر انسان رویہ اور عقیدہ تبدیل کرتا ہے تو نام بھی بدل لینا چاہیئے تا کہ لوگ اسکی شناخت سے آگاہ رہیں. ہم پہ بے ادب ہونے کا آپ کا فتوٰی ہماری بات کی دلیل ہے
با ادب
با ادب
کسی مذہب سے وابستگی نام سے ظاہر نہیں ہوتی لیکن کسی کی شناخت اور کسی مخصوص مذہب سے تعلق اس کے نام سے ضرور ظاہر ہوتا ہے.
با ادب
با ادب
پاکستان میں حفیظ نام رکھ کر اس کے آخر میں مسیح لگانا اسکے عیسائی ہونے کو ظاہر کرتا ہے. فاطمہ کا سر نیم چاؤلہ ہو تو شناخت واضح ہو جاتی ہے. یہ کو ئی معیوب بات نہیں لیکن شیر کی کھال میں گیدڑ ہو تو پتہ نہیں چلتا. یہ دھوکا عیب ہے
با ادب
با ادب
اور جو اسلام بیزار ہیں تو بہت اچھی بات ہے ہم کب کہتے ہیں کہ آپ مومن بن جائیے. بس ذرا واضح کر دیں کہ آپ کس طبقے سے ہیں ہم پاس سے خاموشی سے گزر جایا کریں گے کہ ہم کفر بیزار ہیں دہریت بیزار ہیں.
با ادب
با ادب
کوئی کفر پہ ہو عیسائیت پہ ہو یہودیت پہ ہو دہریت پہ ہو ہوتا پھرے. لیکن اگر اس نے قسم کھا رکھی ہے کہ اسلام مخالفت اس کا مذہب تو پھر کیوں ہوتا پھرے؟ ایسوں کو ہم چچا کہیں یہ ہم سے ہو نہیں سکتا
جاسمن
جاسمن
ہائے اللہ! کیا میرا نام مجھے خالص انگریز عیسائی ظاہر کر رہا ہے ؟
با ادب
با ادب
ہم نے تو ایسا نہیں سمجھا. کہ جاسمن مسلمانوں کے ہاں مستعمل ہے ۔ باقی آپ جانے اور آپکا خدا
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
نام بدلوانے سے بہتر نہیں کہ گردنیں ماری جائیں؟
با ادب
با ادب
کھاتے یہود و نصاریٰ کا ہیں پہنتے ان کا ہیں وضع قطع انکی سلامیاں انکو. ۔ ۔ ایسے۔میں گردنیں مارنے کا فتوٰی چہ معنئ دارد
محمد ریحان قریشی
محمد ریحان قریشی
معنی تلاش کرنے کی بہت بہتر جگہیں وجود رکھتی ہیں۔
با ادب
با ادب
مجھے ذومعنی باتوں کی سمجھ نہیں آتی. سادہ پختون یم
با ادب
با ادب
مجھے ذومعنی باتوں کی سمجھ نہیں آتی. سادہ پختون یم
Top