اردو محفل فورم

محمد تابش صدیقی
محمد تابش صدیقی
بات شاید اتنی سادہ نہیں ہے۔ ان بھیک مانگنے والے بچوں کے پیچھے پورا مافیا کام کر ہا ہوتا ہے۔ اور ایسی کوئی بھی کوشش کرنے والے کو مشکلات کا سانا کر سکتا ہے۔ اس کا مکمل اور پائیدار حل حکومت ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ کوئی بھی ادارہ جتنے بھی اخلاص سے کام کرے ، اس مسئلے کا مکمل حل نہیں ہو سکتا۔
ہادیہ
ہادیہ
متفق
فرقان احمد
فرقان احمد
اصلاحی تحریک چلائی جا سکتی ہے، شعور بیداری کے لیے سرتوڑ کوششیں کی جا سکتی ہیں؛ قانون سازی کرنے والوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جا سکتی ہے، سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے خصوصی مہم چلائی جا سکتی ہے۔ ایک وقت آئے گا جب آپ کی یہ کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔ ہمت جوان رکھنی چاہیے اور قدم بہ قدم آگے بڑھتے جانا چاہیے نتائج کی پروا کیے بغیر ۔۔۔!!!
arifkarim
arifkarim
خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف ایسے بچوں کیلئے ادارہ چلا رہی ہے جو بہت کامیابی سے فنکشنل ہے۔ اگر تو آپ اس صوبہ میں مقیم ہے تو ان سے رابطہ کر لیں۔ دیگر صوبوں میں نون لیگ و پی پی پی انجوائے کریں
http://zamungkororphanage.org/en/
Top