اردو محفل فورم

ایچ اے خان
ایچ اے خان
غلط۔ اس کے ایمان کو شرک سے بدل دیتا ہے۔ لوگ عرس، قبروں کو سجدے، پیر پرستی میں مبتلا ہوجاتے ہیں
سید رافع
سید رافع
اللہ سے امید باندھے رکھیں۔ ہر معصوم پیدا ہونے والا فرشتہ، اللہ کی رحمت کی نوید ہے۔ ہم نے اللہ کی آزمائش کو عذاب کی طرح سمجھ لیا ہے۔ حالانکہ اللہ ہر ایک کے ساتھ ویسا ہی ہے جیسا کہ اس نے گمان کیا!
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ذات کی سطح پر اللہ مالک سے امیدیں ہی امیدیں ہیں، زلفی صاحب۔ قوم مگر اپنی قاتل آپ ہے۔ اس ظالم سے کیسی امید؟
سید رافع
سید رافع
قوم صحیح چل رہی ہے۔ قوم نے 47 میں ایک کمزور نظریہ یعنی اسلام چنا تھا جس کا تقاضہ ہے کہ صبر کریں۔ پانامہ صلح حدیبیہ ہے۔ شر سے خیر برآمد ہونا کچھ مشکل نہیں۔ بارہا ایسا ہوا ہے۔ اب اس بھی کمزور وقت آئے گا۔ لوگوں کی امیدیں ٹوٹ ٹوٹ کر پھر بندھیں گی، وہ وقت بھی آئے گا۔
جاسمن
جاسمن
زلفی بھائی! مجھے آپ کے اس جملے کی سمجھ نہیں آسکی۔قوم نے 1947 میں ایک کمزور نظریہ یعنی اسلام چنا تھا۔جس کا تقاضہ ہے کہ صبر کریں۔۔۔۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
مجھے بھی!
سید رافع
سید رافع
آپکا خیال ہے کہ انگریزوں کی حکومت اور مسلمانوں کی 1000 سالہ حکومت کا خاتمہ مسلمانوں اور اسلام کی سطوت و شوکت کی نشانی تھی؟ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ 47 میں مسلمانوں کے اندرونی اختلافات اور سلطنت عثمانیہ کے ختم کرنے پر مسلمانوں کی ایک نہ سننا ان کی عظمت کی داستان ہے!
Top