اردو محفل فورم

راحیل فاروق
راحیل فاروق
اسے تیز تیز بولنے کی کوشش کیجیے۔ ؛)
فہد اشرف
فہد اشرف
یہ تو بولا ہی نہیں جا رہا ہے
راحیل فاروق
راحیل فاروق
اردو میں اس کے علاوہ ایک آدھ tongue twister ہی اور کام کا ہے۔ مشق ہونے چاہیے ان کی۔
فہد اشرف
فہد اشرف
فائدہ کیا ہوتا ہے ٹنگ ٹویسٹر کا؟ ہم تو بچپن سے ہی کچا پاپڑ پکا پاپڑ کی مشق کرتے آئے ہیں
فہد اشرف
فہد اشرف
اور یہ اردو میں ہے؟؟ :D
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہاں، یار۔ اردو میں تو واقعی نہیں ہے۔ اصل میں ابو بتایا کرتے تھے۔ کسی قوالی میں سنا تھا انھوں نے۔ ہم نے رٹ لیا۔
کچے پاپڑ پکے پاپڑ کی مشق بھی خوب کہی۔ میری مراد اسی دوسرے غوطۂِ زبان سے تھی۔ :)
فہد اشرف
فہد اشرف
آپ نے فوائد نہیں بتائے اس کے
راحیل فاروق
راحیل فاروق
ہاضمے کے لیے مفید ہے۔ پھوڑے پھنسیوں سے توجہ مبذول کروانے کے بھی کام آتا ہے۔ چھوٹے بچوں کو سنایا جائے تو وہ اور ان کے ماں باپ قہقہے مار کے ہنستے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔
راحیل فاروق
راحیل فاروق
مذاق بر طرف، اس قسم کے جملوں کا اصل مقصد زبان یعنی جیبھ کو کسی بولی کے مخصوص آہنگ کے لیے تیار کرنا ہوتا ہے۔ انگریزی میں اس قسم کے فقرات بہت ملتے ہیں، غیرملکیوں کو باقاعدہ سکھائے جاتے ہیں اور بولنے کی مشق میں کافی فائدہ بھی دیتے ہیں۔
Top